{"product_id":"ولی-wali-sumaira-hameed","title":"Wali | Sumaira Hameed  ولی","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eولی | Wali | Sumaira Hameed\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e\n\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ سب جانتے ہیں کہ میں نے لکھنے کی ابتداء افسانوں سے کی۔ میرا یہ ماننا تھا کہ اگر میں ایک اچھی شارٹ اسٹوری لکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہوں تب ہی میں ایک بہتر ناول لکھنے کے قابل ہو سکوں گی۔ امتل کے بار بار اصرار پر بھی میں نے ایک مدت مکمل ناول نہیں لکھے اورافسانے ہی لکھتی رہی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eتخلیق کار کا سفر چلتا رہتا ہے، وہ سیکھ سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے، کوئی بھی کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، لیکن کوشش جاری رکھنی چاہیے۔افسانہ”بوند بوند تماشا“وہ افسانہ تھا جس پر مجھے بہت زیادہ فیڈ بیک ملی تھی، یا اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ یہ ایک نئی نویلی دلہن نوشی کی کہانی ہے جو ایسے گھر میں بیاہ کر آجاتی ہے جہاں پانی ایک بڑا مسلہ ہوتا ہے۔ نل بوند بوند ٹپکتا ہے، اور وہ یہ بوند بوند پانی جمع کر کر کے بہت تھک جاتی۔ تھکن صرف مشقت کی نہیں ہوتی، رویوں کی بھی ہوتی ہے۔ کہانی صرف پانی کی نہیں تھی، پانی سے درپردہ معاشرے کی کچھ تلخ حقیقتوں کی بھی تھی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایسے ہی اس کتاب میں شامل کہانی، \"دائم الحبس\" جمال درزی کی کہانی ہے جسے اس کی ماں سونا کاتنے پر لگا دیتی ہے۔ جہاں اس کی ماہرانہ قینچی کپڑے کاٹتی ہے، وہیں ماں کی لالچ جمال کی محبت کی ڈور کاٹ دیتی ہے۔ اندرون لاہور کی یہ کہانی ان سیلن زدہ روایتوں کی عکاسی بھی کرتی ہے جہاں گھر کا بڑا بیٹا کما کما کر بوڑھا ہو جاتا ہے،لیکن اس پر سے ذمہ داریوں کا بوجھ کم نہیں کیا جاتا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eافسانہ اوسر، ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو ہنستی کھلکھلاتی رہتی ہے، اسے محبت ہو جاتی ہے لیکن وہی خاندانی روایتیں، کہ اسے اپنے والدین کے آگے سر جھکانا پڑتا ہے۔ خاندان کے دباؤ میں کیے گئے نکاح کے بعد فرزانہ کے بلند بانگ قہقہے اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، لیکن فرسودہ رسمیں زندہ رہ جاتی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ سب ایک عرصے سے یہ چاہتے تھے کہ میرے تمام افسانے کتابی شکل میں موجود ہوں۔ تو یہ چاہت کتاب کی شکل میں حاضر ہے۔ میرے کل افسانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، وہ ایک کتاب میں نہیں آسکتے تھے، اس لیے آدھے افسانے کتاب ”ولی“ میں شامل کیے گئے ہیں اور باقی ماندہ کے لیے آپ کو دوسری کتاب کا انتظار کرنا ہو گا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمجھے یقین ہے کہ کتاب کا ٹائٹل آپ کو پسند آچکا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکتاب کے لیے اپنا آڈر ان باکس کر سکتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں اس وقت جس مقام پر ہوں، بلاشبہ یہ آپ سب کی محبت کی وجہ سے ہے۔اس لیے آپ سب کا بہت شکریہ!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eسمیرا\u003c\/span\u003e\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"Rohtas Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46507149885716,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0819\/1963\/9828\/products\/AzadiSale_5.75x8.75in.png?v=1693298941","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/products\/%d9%88%d9%84%db%8c-wali-sumaira-hameed","provider":"RohtasBooks","version":"1.0","type":"link"}