{"product_id":"ٹالسٹائی-حاجی-مراد-ناول","title":"ٹالسٹائی | حاجی مراد (ناول)","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e’’حاجی مُراد‘‘ ٹالسٹائی کا آخری ناول ہے۔ انقلابِ رُوس سے پہلے کےوسطی ایشیا کے علاقے کاکیشیا میں ٹالسٹائی نے اپنی زندگی کے کچھ ایام بسر کیے تھے۔ اس علاقے میں صدیوں سے بسنے والے مسلمانوں، ان کی تاریخ، رسم و رواج اور تمدّن سے ٹالسٹائی بےحد متاثر ہوا۔ وسطی ایشیا کا یہ علاقہ رُوس کے بڑے ادیبوں کے لیے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہا ہے۔ پشکن نے بھی اس علاقے کے مسلمان لیجنڈری ہیرو پر ایک ناول ’’کپتان کی بیٹی‘‘ لکھا تھا۔ ٹالسٹائی نے ’’حاجی مُراد‘‘ کو چُنا۔ حاجی مراد کا کردار انسان کی عظمتوں، خامیوں اور نازک جذبات کا جیتا جاگتا مجسمہ بن کر ٹالسٹائی کے تخلیق کیے ہوئے کرداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ حاجی مُراد حریت پسند ہے، وہ انا کا شکار ہے.... وہ انا جو اسے امام شامل سے علیحدہ ہونے پر مجبور کر دیتی ہے، وہ اپنے بیوی بچوں کے لیے تڑپتا ہے، ان کی زندگی کے لیے وہ سفید رُوسیوں کے بادشاہ ’’زارِ رُوس‘‘ سے بھی مفاہمت کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے.... لیکن اپنی مذہبی جذباتیت، عقیدے کی سچائی اور رُوس دشمنی، جو آزادی کی علامت ہے، سے دستبردار نہ ہو سکا۔ یہ اس کردار کی وہ پیچیدگی ہے جس نے ٹالسٹائی جیسے عظیم ناول نگار کو متاثر کیا تھا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e(سید قاسم محمود)\u003cbr\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eصفحات 152\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169545535585,"sku":null,"price":500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/aftr_9pm_2.jpg?v=1790425535","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/products\/%d9%b9%d8%a7%d9%84%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d8%ac%db%8c-%d9%85%d8%b1%d8%a7%d8%af-%d9%86%d8%a7%d9%88%d9%84","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}