{"product_id":"3-books-set-of-maulana-wahiduddin-khan-asbaqy-tareekh-awraqy-tareekh-naqoshy-tareekj","title":"3 Books set of Maulana Wahiduddin Khan | Asbaqy Tareekh + Awraqy Tareekh + Naqoshy Tareekh","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاسلامی تاریخ کے سبق آموز واقعات | تین جلدوں کا سیٹ\u003cbr\u003eتاریخ کا مطالعہ کئی طریقوں سے ہو سکتا ہے۔ مثلاً فخر کے جذبہ کی تسکین حاصل کرنا یا ماضی کی معلومات کے طور پر اس کو دیکھنا۔ زیرِ نظر کتاب میں اس کے بجائے تاریخ کا مطالعہ سبق اور نصیحت کے لیے کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مقصد کے تحت تاریخ کو پڑھنا بےحد اہم ہے اور اگر اس سے صحیح تاثر لیاجائے تو وہ زندگی کی تعمیر کامؤثر ترین ذریعہ ہے۔\u003cbr\u003eمؤرخین عام طور پر اسلامی تاریخ کے جس پہلو سے سب سے زیادہ متاثر ہیں وہ اسلام کی استثنائی نوعیت کی انتہائی تیز رفتار جغرافیائی توسیع ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ اسلام کے دوست اوردشمن دونوں میں سے کوئی بھی اس واقعے سے صحیح سبق نہ لے سکا۔ اسلام کے معترضین نے اسلامی تاریخ کے اس واقعہ سے زیادہ تر فخر کی غذا لی۔ اس کے برعکس اسلام کے معترضین نے اس واقعہ سے یہ نتیجہ نکالا کہ اسلام کی اصل طاقت اس کی تلوار ہے نہ کہ اس کی آئیڈیالوجی۔\u003cbr\u003eزیرِ نظر کتاب گویا کہ اسلام کی تاریخ کادرست زاویہ سے مطالعہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس اعتبار سے شاید یہ کہنا صحیح ہو گا کہ وہ غلط طریقہ مطالعہ کی تصحیح کی طرف ایک قدم ہے۔ اگرچہ وہ محدود بھی ہے اور غیر مرتب بھی۔\u003cbr\u003eوحید الدین\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Rohtas Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":49787363983636,"sku":"","price":1125.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0819\/1963\/9828\/files\/3book.png?v=1732215716","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/products\/3-books-set-of-maulana-wahiduddin-khan-asbaqy-tareekh-awraqy-tareekh-naqoshy-tareekj","provider":"RohtasBooks","version":"1.0","type":"link"}