{"product_id":"aik-sadi-ka-qisa-ایک-صدی-کا-قصہ-نعمت-امینوف-انصارالدین-ابراہمیوف","title":"Aik sadi ka qisa ایک صدی کا قصہ | نعمت امینوف | انصارالدین ابراہمیوف","description":"\u003cdiv class=\"product__description rte quick-add-hidden\"\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eمؤلف کی طرف سے\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cspan\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eمشائخ کہتے ہیں کہ باپ کا اپنے بیٹے کی تعریف کرنا خلاف ادب نہیں ہے۔ یہ تو اس بات کے مترادف ہے کہ فلال اپنے بنائے ہوئے کوزے کی تعریف کرے، لیکن یہ فرزند کی عین سعادت مندی ہے کہ وہ اپنے باپ کی نصیحتوں کو اکثر یاد کیا کرے بلکہ وہ اس کی سبق آموز صفات دیگر افراد کو بتائے تو یہ ثواب ہی ثواب ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cspan\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eمیرے پدر بزرگوار اوستا امین نور اللہ ہائے اوغلی پچھلے سال یکم دسمبر کو ایک کم سو سال کی عمر میں اس دنیا سے رحلت کر گئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cspan\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eمیرے قبلہ گاہ نے جیسا کہ حضرت بہاؤ الدین نقش بندی کی طریقت میں کہا گیا ہے: ”دل به یار و دست به کار\" کے عقیدے پر عمل کرتے ہوئے ساری عمر آہن گرمی کے پیشے اور عبادت سے گزاری۔ انقلاب کے زمانے کی افراتفری میں باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کر پائے لیکن قوی حافظہ کے مالک ہونے اور بخارا شریف میں رہنے والے مذہبی ارکان کی صحبتوں میں اکثر شامل ہونے کی وجہ سے وہ مختلف عمر اور پیشے کے لوگوں سے گفتگو کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کے کئی شعراء علماء اور دیگر شہرت یافتہ دانش ور ان سے ملاقات کرنے کے تمنائی رہتے تھے۔ والد صاحب سے مجھے ان کی زندگی میں بہت باتیں سننے کا اتفاق ہوتا رہا۔ میں انہیں من و عن لکھ لیا کرتا تھا۔ اب کافی عرصے کے بعد میں نے انہیں دیکھا تو وہ باتیں بہت بھلی معلوم ہوئیں۔ محترم قاری! اس چھوٹے سے کتابچہ کی اشاعت سے والد صاحب کو ایک عظیم عالم یا دانش ور بنا کے پیش کرنا مقصود نہیں بلکہ ایک سیدھے سادے اور متقی لوہار کی ایک صدی کی زندگی کی تصاویر کے ذریعے از بیک قوم کی تاریخی قسمت پر ایک نظر ڈالنا ہے۔انشاء اللہ ان سطور کو بھی پڑھنے والے مل جائیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cspan\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Rohtas Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":49575426752788,"sku":"","price":220.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0819\/1963\/9828\/files\/889d272117f2dc98fe93b90063111e2b.jpg?v=1727721104","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/products\/aik-sadi-ka-qisa-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b5%d8%af%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%82%d8%b5%db%81-%d9%86%d8%b9%d9%85%d8%aa-%d8%a7%d9%85%db%8c%d9%86%d9%88%d9%81-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d9%84%d8%af%db%8c%d9%86-%d8%a7%d8%a8%d8%b1%d8%a7%db%81%d9%85%db%8c%d9%88%d9%81","provider":"RohtasBooks","version":"1.0","type":"link"}