{"product_id":"gorol-ghati-ghaffar-shahzad-کرول-گھاٹی-غافر-شہزاد","title":"Gorol Ghati | Ghaffar Shahzad کرول گھاٹی | غافر شہزاد","description":"\u003cdiv class=\"m8h3af8h l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf n3t5jt4f\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\n\u003cdiv class=\"product__description rte quick-add-hidden\"\u003e\n\u003cdiv class=\"xdj266r x11i5rnm xat24cr x1mh8g0r x1vvkbs x126k92a\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003eغافر شہزاد کا ناول \"کرول گھاٹی\"\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003eتحریر: غلام حسین ساجد\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"x11i5rnm xat24cr x1mh8g0r x1vvkbs xtlvy1s x126k92a\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003eاردو میں فیکشن کی روایت کس قدر پُرانی ہے،معلوم نہیں مگر ہمارے قریب کے لوگوں میں جن احباب نے اس تکنیک سے بھرپور فائدہ اُٹھایا ہے وہ شمس الرحمٰن فاروقی،مرزا حامد بیگ اور غافر شہزاد ہیں۔\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003e\"کرول گھاٹی\" غافر شہزاد کا نیا ناول ہے۔اس سے پہلے وہ \"مکلی میں مرگ\" میں اس تکنیک کو بڑی کامیابی سے آزما چکے ہیں اور آرکی ٹیکچر\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003eکے\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003cspan\u003e\u003c\/span\u003eپردے میں انسانی تفاعل کی خوب خوب نقاب کشائی کر چکے ہیں۔اس بار ان کا موضوع ہمارا نظامِ عدل ہے۔\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003e\"کرول گھاٹی\"کا پلاٹ بہت چُست اور موٹر وے پر\"زنا بالجبر\"کے ایک معروف واقعے پر تعمیر کیا گیا ہے۔اس کے پردے میں غافر شہزاد نے الیکٹرانک میڈیا کے کھوکھلے پن اور اصل واقعے کی ماہئیت کو بدل دینے کی روش پر بات کی ہے۔یہی نہیں یہ بھی بتایا ہے کہ بعض اوقات اصل حقیقت کسی اورحقیقت کے پردے میں چُھپی ہوتی ہے اور اس کے ظاہر نہ ہونے ہی بھلائی ہوتی ہے جس کی واضح مثال اس کہانی کا مرکزی کردار ہے جو مجرم ہو کر بھی بے گناہ ہے اور بے گناہ ہو کر بھی اپنے مجرم ہونے کا اقرار کرنے میں عافیت جانتا ہے۔\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003eغافر شہزاد کا یہ ناول متنوع اسالیب کو آزمانے کی ایک دلچسپ مثال ہے۔اس میں بیانیہ،اسکرپٹ رائٹنگ اور تجزیاتی مباحث ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اس سے صورتِ حال کی سنگینی بھی واضح ہوتی ہے اور اس کی بے بضاعتی بھی۔اس طرح ہم حادثے کے ہر پہلو سے آگاہ ہوتے ہیں اور ہماری انتظامیہ،مقننہ اور عدلیہ کی بے وقعتی ہم پر بہ آسانی کھل جاتی ہے۔\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003eغافر شہزاد نے ناول میں منٹو کے کردار کو بطور تجزیہ نگار پیش کر کے ایک نئی تخلیقی جہت کا ڈول ڈالا ہے۔اس حوالے سے غافر نے جو گفتگو درج کی ہے وہ منٹو کو سمجھنے میں بھی معاون ہو سکتی ہے اور ہماری تہذیبی اقدار کی بے بضاعتی کو بھی۔اس سے یہ بات بھی آشکار ہوتی ہے کہ غافر شہزاد نے منٹو کو کس قدر ڈوب کر پڑھ رکھا ہے۔\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003eاس ناول میں منٹو کی زبان سے جو حقائق بیان کیے گئے ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ اس معاشرے کی کروٹوں پر غافر شہزاد کی کتنی گہری نظر ہے اور وہ کس درجہ بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار کرنے پر قادر ہیں۔اس دور میں جب مصلحت آمیز سچ بولنا سب کی ادا ٹھہری ہے اور کلمۂ حق مقتدر طاقتوں سے پوچھ کر بولا جاتا ہے،غافر نے ننگے سچ کو ہتیھار بنایا ہے اور منٹو کی زبان سے ہر اس جھوٹ کا پردہ چاک کیا ہے جسے ہم نے اپنی کجی اور نااہلی کو چھپانے کے لیے رواج دیا ہے۔اس سلسلے میں اسے فیکشن کی تکنیک سے غیر معمولی مدد ملی ہے کہ اس کے ذریعے وہ حقیقت سے وابستگی میں سبک دست رہا ہے اور اسے حقائق کا تجزیہ کرنے اور معروضیت کو اجاگر کرنے میں زیادہ تگ و دو نہیں کرنا پڑی۔\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\u003cstrong\u003e\"مکلی میں مرگ\" اور\"کرول گھاٹی\" دونوں ناول بڑی تلخی لیے ہیں اور انہیں پڑھ کر قاری کے حلق کا چٹخ جانا فطری ہے مگر کیا کریں کہ موجود کی سچائی کا ماحصل یہی تلخ کامی ہے اور غافر نے بڑی ہمت دکھا کر اس سے اس طرح معاملہ کیا ہے کہ اس میں رتی برابرجھوٹ کو بھی راہ بنانے کی جگہ نہیں دی۔اس لیے کہ وہ تاریخ کے سچ کا نقش گر ہے اور اپنی اس ذمہ داری کو نبھانا بخوبی جانتا ہے \u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Rohtas Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":50209159577876,"sku":null,"price":480.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0819\/1963\/9828\/files\/ghaffarshahzad.webp?v=1741546500","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/products\/gorol-ghati-ghaffar-shahzad-%da%a9%d8%b1%d9%88%d9%84-%da%af%da%be%d8%a7%d9%b9%db%8c-%d8%ba%d8%a7%d9%81%d8%b1-%d8%b4%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%af","provider":"RohtasBooks","version":"1.0","type":"link"}