1
/
کا
1
آزار گاہ | افسانے | فاطمہ عثمان
آزار گاہ | افسانے | فاطمہ عثمان
عام قیمت
Rs.300.00 PKR
عام قیمت
Rs.600.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.300.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
فاطمہ عثمان محض جی لبھانے کو کہانیاں نہیں لکھتیں ، وہ زندگی کی گہری معنویت کی تلاش میں فکشن کی جانب آئی ہیں۔ یوں تو وہ نظم بھی کہتی ہیں مگر مجھے لگتا ہے کہ کہانی لکھتے ہوئے اُن کے سامنے زندگی کی کوئی جادوئی کھڑکی کھل جاتی ہے ، کھڑکی نہ کہیں جادوئی کتاب کہہ لیں کہ وہاں معنی کی صورتیں تہ در تہ ہلکورے لے رہی ہوتی ہیں۔ ہمارے اپنے سماج کی اوبڑ کھابڑ اور سماجی رشتوں کی گنجلک صورتیں اس افسانہ نگار کے ہاں مسئلہ ہو کر آتی ہیں ؛ فرد کی سطح پر ایسا وجودی مسئلہ جسے سادہ بیانیے میں لایا ہی نہیں جا سکتا تھا۔ فاطمہ کے تخلیقی مزاج نے کہانی میں اس وجودی بھید کو رکھ کر اس کی جہتیں قاری کو سمجھانے کا اہتمام کیا ہے، کچھ یوں کہ وہ محض کسی ایک فرد یا چند افراد کا مسئلہ ہو کر نہیں رہ جاتا : اپنی نوع کے سینکڑوں کرداروں کی زندگیوں پر منطبق ہو جاتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ فاطمہ عثمان کے افسانے نہ صرف ادبی حلقوں میں توجہ پائیں گے ، انہیں عام قاری بھی پسند کرے گا اور فکشن کی اس دانش سے لطف اندوز ہوگا جو افسانہ نگار نے اپنے بیانیے میں یہاں وہاں گوندھ کر رکھ دی ہے۔
محمد حمید شاہد
شیئر کریں
