مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

اردو افسانہ | متنوع اسالیب و جہات | صباحت مشتاق

اردو افسانہ | متنوع اسالیب و جہات | صباحت مشتاق

عام قیمت Rs.600.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

اردو افسانہ | متنوع اسالیب و جہات | صباحت مشتاق

اردو افسانے کو آغاز ہی سے فکری تحریکوں کے اثرات نے بہت ثروت مند بنادیا۔ سادہ بیانیہ کی تحریک نے جو ایک حوالے سے علی گڑھ تحریک ہی کا تسلسل تھی، اظہار کی معنویت میں وسعت پیدا کی اور افسانے میں مقصدیت کی اہمیت کو واضح کیا لیکن یہ بیانیہ علی گڑھ کے سادہ بیانیہ سے قدرے مختلف تھا۔ پریم چند نے واضح کیا کہ ادب ایک فنی معاملہ ہے اور فنی جمالیات کے بغیر اس کی کوئی حیثیت نہیں، چنانچہ ان کے سادہ بیانیہ میں رومانوی اسلوب کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے برعکس یلدرم کے رومانوی اندازِ تحریر نے اسلوب کی اہمیت کا احساس دلایا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اگر پریم چند کے اسلوب میں رومانوی اندازِ تحریر کی خصوصیات موجود ہیں تو یلدرم کے اسلوب پر پریم چند کے سادہ بیانیہ کے اثرات موجود ہیں۔ صباحت مشتاق نے بڑی ہنر مندی سے دونوں اسالیب کا تجربہ کیا اور اس دور کے ان دونوں
اسالیب کے لکھنے والوں کے فن کا جائزہ لیا ہے۔
انگاروں کا اسلوب اگرچہ سادہ بیانیہ کا تسلسل ہے لیکن لکھنے والوں کی تکنیکی مہارت نے اسے
پہلے دور سے مختلف کر دیا ہے۔ شعور کی رو اور دوسری تکنیکی ہنر مندیوں سے انگاروں کے اسلوب میں واضح فرق کو نمایاں کیا گیا ہے۔ 36ء کے بعد کے ترقی پسند اور حلقۂ اربابِ ذوق کے افسانہ نگاروں نے اگرچہ سادہ بیانیہ کی روایت کو آگے بڑھایا لیکن یہ سادہ بیانیہ پریم چند سے آگے کا ہے۔ اس سادہ بیانیہ میں ایک ندرت اور ادبی جمالیات کے اثرات موجود ہیں۔ علامتی اسلوب نے ایک نئی تصویر بنائی جو جدید سے مابعد جدیدیت تک اپنا ایک تسلسل رکھتی ہے۔ یہ علامتی اسلوب اگرچہ سادہ بیانیہ کا ردعمل ہے لیکن جس طرح ہر تحریک کے آخر میں ایک نئی تحریک جنم لیتی ہے، اسی طرح علامتی اسلوب بھی ترقی پسند اسلوب کا اگلا مرحلہ ہے۔

صباحت مشتاق نے اپنے مقالے میں ان تمام ادوار کی اسلوبی خصوصیات کا فنی تجزیہ کیا ہے اور مختلف افسانہ نگاروں کے یہاں اس کے فنی پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔ اردو افسانے سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ مقالہ بہت سے نئے گوشوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ مقالے کی زبان بڑی رواں اور اس کا تحقیقی و تنقیدی معیار بہت عمدہ ہے۔ اس مقالے کی اشاعت سے اردو افسانے کے نئے معیار اور نئے اسالیب سے آشنائی ہوگی۔
رشید امجد

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 0 (0%)
  • 4 stars: 1 (100%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
A
Abdul Salam

ver well and a nice book