مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

اردو افسانے میں معاشرتی نا انصافیوں کا تجزیاتی مطالعہ | ڈاکٹر طاہر محمود طاہر | Dr Tahir Mehmood Tahir

اردو افسانے میں معاشرتی نا انصافیوں کا تجزیاتی مطالعہ | ڈاکٹر طاہر محمود طاہر | Dr Tahir Mehmood Tahir

عام قیمت Rs.1,000.00 PKR
عام قیمت Rs.2,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.1,000.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

ڈاکٹر طاہر محمود طاہر اردو کے استاد، شاعر، محقق اور نصاب ساز ہیں۔ کئی اداروں میں تدریسی خدمات کے علاوہ اسکول و کالج کے اردو نصابات کی تشکیل ان کے کاموں میں شامل ہے۔ اردو غزل میں آزاد، معری، مثلث، مطلعیاتی، دوہا اور ماہیا غزل کے تجربات میں انھوں نے 'محبتوں کے سفر میں' (۱۹۹۹ء) نثری غزل کا تجربہ پیش کیا۔ تحقیق کے حوالے سے سرور انبالوی اور اردو افسانے پر بالترتیب ایم فل اردو اور پی ایچ ڈی کی سطح کا کام کیا ہے۔

زیرِ نظر کتاب میں ڈاکٹر طاہر محمود طاہر نے معاشرتی نا انصافی کو اردو افسانے کے حوالے سے دستاویزی شکل دی ہے جس کا تعلق بیک وقت انسانی حقوق سے بھی ہے اور سماجی جبر سے بھی۔ انسان کی تہذیبی تاریخ میں بالادست طبقات اور ریاست کے طاقت پر مبنی عمل نے عام اکثریت پر خوشحالی، ترقی، آزادی اور عدل کے دروازے بند کر کے انھیں استحصال، جبریت اور محکومی میں دھکیلے رکھا۔ جدید دور میں اردو افسانے کی سو سالہ تاریخ دراصل نوآبادیات اور اس کے مقامی حلیف طبقات کے جبر و استحصال اور ان کے خلاف جدوجہد اور مزاحمت کی تاریخ بھی ہے۔ ڈاکٹر طاہر محمود طاہر نے اسے سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی، طبقاتی اور تانیثی حوالوں سے تحقیقی تجزیے کی صورت میں ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر روش ندیم

مکمل تفصیلات دیکھیں