{"product_id":"اردو-کے-شکار-خاکے-سیٹ","title":"اردو کے شاہکار خاکے سیٹ","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eکیا موت ابدی زندگی کا دروازہ ہے یا ہمیشہ کے لیے خاتمہ؟ ہر کسی نے اس سوال کا کوئی نہ کوئی جواب ڈھونڈ رکھا ہے کہ اسے نظر انداز کرنا محال ہے۔ لیکن اگر یقین کے ساتھ کوئی بات کہی جا سکتی ہے تو وہ بس یہ ہے کہ زندگی ایک اسٹیج ہے جس پر ہم سب اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور پھر ہمیشہ کے لیے غائب ہو جاتے ہیں۔ پیچھے رہ جانے والوں کے پاس صرف یادیں ہی رہ جاتی ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eیہ یادوں کی کتاب ہے۔۔۔ \"اُردو کے شاہکار خاکے\" ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے خاکے موجود ہیں۔ اُردو ادب میں اس سے پہلے بھی بے شمار لوگوں نے خاکوں کا انتخاب کیا ہے لیکن یہ پہلا انتخاب ہے جس میں ایک ہی جگہ پر سینکڑوں شخصیات کے خاکے موجود ہیں۔ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ خلیل احمد نے ایک ایسا کام کیا جو اس سے پہلے تدوین کی دنیا میں نہیں ہوا۔ ان کی یہ کتاب مستقبل میں خاکوں پر کام کرنے والوں کے لیے ایک حوالے کا کام دے گی کیونکہ اس میں ایسی بے شمار شخصیات کے خاکے موجود ہیں جو ہماری نظروں سے اوجھل ہو چکے تھے۔ شخصی خاکوں پر اس سے پہلے بھی بے شمار انتخاب شائع ہو چکے ہیں اور ایسے انتخاب عام طور پر مرتب کرنے والے کی پسندیدہ شخصیات تک محدود ہوتے ہیں لیکن خلیل احمد نے اساتذہ سے لے کر دورِ حاضر کے نمائندہ افراد تک کے خاکے جمع کر کے ایک شاندار کتاب ترتیب دی ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169564442721,"sku":null,"price":4000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/Urdu-Shahkar-Khakay-1-scaled.webp?v=1790425728","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%da%a9%db%92-%d8%b4%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%da%a9%db%92-%d8%b3%db%8c%d9%b9","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}