اینیمل فارم | جارج آرویل | اینیمل فارم ناول | جارج آرویل
اینیمل فارم | جارج آرویل | اینیمل فارم ناول | جارج آرویل
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
اینمل فارم
جارج آرویل
اینمل فارم جارج آرویل کا شہرہ آفاق ناول ہے، اس ناول کے مرکزی کردار جانور ہیں جو اپنی آزادی اور بہتر مستقبل کے لیے انسانوں کو اپنے فارم سے نکال کر اپنی حکومت قائم کرتے ہیں۔
وہ انسانوں سے ہر طرح کی تجارت اور تعلق منقطع کر لیتے ہیں اور انسانوں کے مظالم کو بھلا کر ایک خوشحال زندگی گزارنے کا خواب دیکھتے ہیں۔
ان کا ایک مشہور نعرہ ہوتا ہے:
چار ٹانگیں بھلی، دو ٹانگیں بری
مگر کیا ان کے یہ خواب پورے ہوتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے آپ کو اس ناول کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
اگرچہ اس ناول کے کردار بظاہر جانور ہیں، مگر ان کے مسائل وہی بیان کیے گئے ہیں جو عام لوگوں کے ہیں، خاص طور پر تیسری دنیا کے لوگوں کے۔ یہ کہ کس طرح لوگوں کو غلام بنایا جاتا ہے، کس طرح سرمایہ دار اور قابض طبقہ ان کی محنت کا پھل ہڑپ کر جاتے ہیں اور کس طرح ان کا استحصال کیا جاتا ہے۔.
جب آپ اس ناول کا مطالعہ کریں گے اور اپنے ملک کے حالات کا جائزہ لیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ ایک ہی تصویر ہے جو ستر سالوں سے رخ بدل بدل کر ہمارے سامنے آ رہی ہے۔
اس ناول کو پڑھ کر آپ بہت سی ایسی باتوں اور حقائق کے بارے میں جان پائیں گے جن سے آپ ابھی تک ناآشنا ہیں۔
یہ ایک قدرے مشکل، توجہ طلب اور وقت طلب ناول ہے جسے سمجھنے کے لیے غور و فکر کی بھی ضرورت پڑے گی۔
شیئر کریں
