{"product_id":"ایران-اور-انقلاب-nazir-lghari-نذیر-لغاری-iran-aur-inqalab","title":"ایران اور انقلاب | نذیر لغاری | ایران اور انقلاب","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eخانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا گزشتہ دو سالوں سے کراچی میں تعینات ہیں۔ وہ بڑی خلوص، لگن اور محنت سے نہ صرف دونوں ممالک کے ثقافتی بلکہ معاشی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے 9 جولائی تا 16 جولائی 2023ء کو دورۂ ایران کیلئے ایک چار رکنی وفد تشکیل دیا جس میں پاکستان کے نامور صحافی، محقق اور ادیب نذیر لغاری، نامور اینکر مذہبی پروگرام اویس ربانی، خانہ فرہنگ کے اردو اور فارسی مترجم زین نقوی اور یہ بندہ ناچیز شامل تھا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003cspan style=\"mso-spacerun: yes;\"\u003e \u003c\/span\u003eمحترم نذیر لغاری کا میں ہمیشہ سے مداح رہا ہوں۔ ان کے ساتھ سفر کرنے کا یہ میرا پہلا موقع تھا۔ ایران میں سات دنوں کے دوران ہم نے تہران اور اصفہان کے لگ بھگ 27 اہم مقامات کا دورہ کیا۔ اصفہان سے واپسی پر ہمیں روضہ معصومہ قم، حضرت بی بی فاطمہ بنت امام موسیٰ کاظم کی زیارت کا مختصر موقع ملا۔ اس کے بعد امام خمینی ایئرپورٹ تہران سے ہماری واپسی کی فلائٹ تھی۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eاس مختصر سے سفر کی نذیر لغاری صاحب نے 56 دلچسپ اور معلوماتی اقساط تحریر کیں۔ ان کی تحریر نے مجھے حیران کر دیا۔ جس باریک بینی اور فصاحت سے انہوں نے سفرنامہ قلمبند کیا، مجھے بہت سی باتوں کا ادراک ان کی تحریروں سے ہوا کہ ہاں، یہ بھی تو دیکھا تھا۔ اس سفر کے دوران آشکار ہوا کہ نذیر لغاری نہ صرف صاحبِ طرز صحافی ہیں بلکہ نہایت حساس، اعلیٰ ظرف اور بہت خیال رکھنے والے اور تعاون کرنے والے انسان بھی ہیں، جن میں انسانیت اور خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ اس سفر کے دوران ہم نے ایک بہت مختلف اور ترقی یافتہ ایران دیکھا، بالخصوص آزادی نسواں کا مشاہدہ کیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایرانی ترقی دیکھی، ڈیفنس ٹیکنالوجی میں میزائل اور جدید اسلحہ کے ایرانی تیار کردہ شاہکار دیکھے۔ ایک ماڈرن اور جدید ایران دیکھا، جس نے 43 سال کی عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ نذیر لغاری کے اس سفرنامے میں آپ کو ان سب باتوں کا علم ہو جائے گا۔\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eمنظر نقوی\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\"\u003e\u003cb\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003eایڈیٹر ان چیف، فنانشل ڈیلی، کراچی\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003cb\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Dubai',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/b\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169533083745,"sku":null,"price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/safarnama_Iran_1_8d5db43b-298a-45cf-8331-79cecfe97607.jpg?v=1790425471","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8-nazir-lghari-%d9%86%d8%b0%db%8c%d8%b1-%d9%84%d8%ba%d8%a7%d8%b1%db%8c-iran-aur-inqalab","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}