این فرینک کی ڈائری
این فرینک کی ڈائری
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
یہ ایک نادر کتاب ہے، جسے ایک نو عمر لڑکی نے لکھا اور نوجوان لوگ سچ بولنے میں ہچکچاتے نہیں ہیں۔ جنگ پر یہ کتاب دانشمندی کا ایک بے حد نمونہ اور نہایت با اثر تبصرہ ہے، اور انسانی زندگی پر اس کے جو اثرات ہیں وہ میں نے پہلے کبھی نہیں پڑھے۔ یہ این فرینک کی تحریر کردہ وہ المناک کہانی ہے جو ان آٹھ افراد نے نازی دور کے مقبوضہ ہالینڈ میں اپنی زندگی چھپ کر، مسلسل تنہائی اور خوف کے سائے میں گزاری۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ جنگ انسانی تقدس کے لیے کتنی مہیب ہے۔
این کی ڈائری بلا شبہ بیک وقت یہ واضح کرتی ہے کہ انسان کی شریفانہ ہمت بھی کیا چیز ہے۔ خوف اور ہتک آمیزی سے عبارت زندگی کے باوجود بھی یہ لوگ ہمت نہیں ہارے۔ این بذات خود اور سب سے زیادہ اس کی شخصیت جو یہاں صاف طور پر ابھرتی ہے، اس کتاب سے کافی تاثر ملتا ہے۔ جو ان دو سالوں میں تیرہ سے پندرہ سال کی عمر میں تیزی سے اس قدر بالغ نظری کی مالک بن گئی۔ ہر نو عمر لڑکی کے لیے ایسا ہونا بے حد مشکل ہے۔ حالات کی سختی کا مقابلہ این کی ذاتی تپش، اس کی دانش، اس کی ذہانت اور اس کی سوچ کی گہرائی سے لکھی ہوئی اس کتاب سے ہوتا ہے، جو ہر جوان موت کے خوف سے آزاد رہ کر بھی نہیں سوچ سکتا۔
اس کے اپنے والدین سے روابط، اس کی ذاتی سوجھ بوجھ اور عمر میں بڑے ہوتے نوجوانوں کے مسائل کی ایسی تشریح جو بڑے بڑے فلاسفر بھی نہ کر سکیں، یہ صرف این کا ہی خاصہ ہے۔ یہ وہ خیالات اور وضاحتیں ہیں جو ایک نو عمر لڑکی نے بے حد غیر معمولی اور کرب ناک حالات میں اپنی ڈائری میں محفوظ کیے، جو ہمیں اپنے بارے میں اور اپنے بچوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں اور انہی وجوہات سے میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہم این کے تجربات کے کتنے قریب ہیں اور اس کی اس قدر مختصر زندگی میں ہم دنیا بھر کے لوگ کس قدر شریک ہیں۔ این کی ڈائری اس کی جرات کی ایک موزوں یادگار ہے اور ان لوگوں کی بھی جو تب بھی مصروفِ عمل تھے اور آج بھی امن کے لیے کوشاں ہیں۔ اس ڈائری کا مطالعہ ایک دلکش اور مفید تجربہ ہے۔
این فرینک
ایک نوجوان لڑکی کی ڈائری
شیئر کریں

- 5 stars: 1 (33%)
- 4 stars: 2 (67%)
- 3 stars: 0 (0%)
- 2 stars: 0 (0%)
- 1 star: 0 (0%)
این فرینک کی ڈائری The Diary of a Young Girl Anna Frank ki Dari
این فرینک کی ڈائری (The Diary of a Young Girl) | Anna Frank ki Dari
Interesting & Informative Book, depicting the picture of World War 2 Days. Translation is also good and easy to read.