1
/
کا
1
ایک زندگی۔۔۔۔۔۔؟ | Ek Zindgi,,. | خالد فتاح محمد
ایک زندگی۔۔۔۔۔۔؟ | Ek Zindgi,,. | خالد فتاح محمد
عام قیمت
Rs.250.00 PKR
عام قیمت
Rs.500.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.250.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
خالد فتح محمد:
میں اور اُس درحقیقت ناول ”ایک زندگی۔۔۔۔۔۔؟“ میں ایک ہی کردار کے دو عکس ہیں۔ ’میں‘ کا عکس ناول میں اپنے اندر کی حقیقی خواہشوں کا ترجمان ہے، جبکہ ’اُس‘ کا کردار ان کرداری اوصاف کا پرتو ہے جو ہماری تربیت کا شاخسانہ ہوتا ہے۔ پورا ناول ایک ہی کردار کے ان دو رخوں کے گرد بُنا گیا ہے۔ مرکزی کردار اپنے اکلاپے کی بدولت مختلف طرح کے خیالات کی تکرار میں بندھا ہوا ہے؛ یہ تکرار بعض جگہوں پر بوجھل بھی لگتی ہے لیکن مرکزی کردار کی محدود زندگی کے محدود پہلوؤں کی بدولت اپنی گنجائش ناول میں پیدا کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔ ناول کا کینوس بہت وسیع نہیں ہے جیسا کہ ناول کے مروجہ انداز میں اب سند سمجھا جاتا ہے۔ اس ناول کا مرکزی کردار اپنی حد درجہ محدود زندگی میں قید ہے جس میں ایک باغ اور گھریلو ملازمہ موجود ہیں۔ جیسے باغ اور کھیت خالد فتح محمد کے مستقل کردار ہیں ویسے ہی ایک پراسرار عورت یعنی گھریلو ملازمہ بھی اس ناول میں موجود ہے۔ ناول بڑھاپے کے نزدیک پہنچے ایک ایسے بوڑھے کی داستان ہے جو عمر کے اس حصے میں جنسی خلا کو بہت زیادہ محسوس کرنے لگا ہے۔ ایسے میں ایک عورت ہی اس کی طرف پہل کرکے اسے اس بند خول سے باہر نکالتی ہے جو اس کی بچپن کی تربیت نے اس کے گرد ترتیب دیا ہوتا ہے۔
شیئر کریں
