مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

تصورِ خدا | ارشد محمود

تصورِ خدا | ارشد محمود

عام قیمت Rs.500.00 PKR
عام قیمت Rs.700.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.500.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

حسیب یوسفزئی ·

یقین نہیں آتا کہ ایسے دلچسپ کتب کے مصنفین سے بھی ہمارا کسی طرح ربط ہوسکتا ہے۔ یہ ذیل میں سر ارشد محمود صاحب کی تصنیف " تصورِ خدا" ہے۔ جسے میں دوسری دفعہ مطالعہ کررہا ہوں۔ ایک چھوٹی سی کتاب ہے پر موضوع، اسلوب و مواد کے لحاظ سے بالکل ہی منفرد و باکمال۔

"تصورِ خدا" جیسا کہ کتاب کی ٹائٹل سے ظاہر ہے، کتنی نازک و مشکل موضوع پہ لکھی گئی ہے۔ ایک ایسی گتھی جو روزِ اول سے انسانیت کو فکرمند کیے ہوئے ہے۔ جس کے ساتھ انسان کا ازل سے تعلق رہا ہو، کو زیرِ قرطاس لانا کوئی سہل کام نہیں۔ چنانچہ موصوف کا اس موضوع پہ قلم اٹھانا واقعی قابلِ قدر کارنامہ ہے۔

موضوع چونکہ مابعد الطبیعات سے تعلق رکھتا ہے۔ اور یوں ہر ایک "آزاد ذہن" رکھنے والا اسے موضوعی طور پہ ہی ڈیل کرتا ہے۔ لہذا اس کتاب کو پڑھ کر آپ تاریخ کے عظیم دماغوں کے "خداؤں" سے واقفیت حاصل کریں گے۔ ایک "عام مذہبی کا خدا، صوفی کا خدا، شاعر کا خدا، فلسفی کا خدا وغیرہ وغیرہ۔

المختصر یہ "سوچنے اور جاننے کی جستجو رکھنے والوں" کیلئے ایک مفید کتاب ہے۔

دوم یہ اس مذکورہ معمہ کا کوئی حتمی حل بالکل بھی نہیں۔ لہذا اصولاً بھی اسے پڑھ کر ڈائریکٹ کسی نتیجے پہ پہنچ جانا درست نہیں۔

بہرحال ہمیں فخر ہے کہ مصنفِ محترم ہماری فہرستِ احباب میں شامل ہیں۔ اور اس کتاب کے علاوہ چار اور کتب کے مصنف بھی ہیں۔ جن میں "تعلیم اور ہماری قومی الجھنیں" نمایاں ہے۔ جو کہ تاحال پڑھی ہوئی نہیں ہے پر انشاء اللہ چند سرگرمیاں انجام دے کر پہلی فرصت میں پڑھنے کا ارادہ ہے۔

سر کیلئے سلامتی۔۔ یوں ہی سدا اپنے علم سے ہمیں فیضیاب کرتے رہیں۔

 

مکمل تفصیلات دیکھیں