مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

تہذیبِ عزا: عزاداریِ سید الشہداء کا ثقافتی، تاریخی اور مشاہداتی جائزہ

تہذیبِ عزا: عزاداریِ سید الشہداء کا ثقافتی، تاریخی اور مشاہداتی جائزہ

عام قیمت Rs.450.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.450.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
تہذیبِ عزا
اس کتاب میں شیعہ ثقافت اور حضرت امام حسینؑ کی یاد میں برپا ہونے والی عزاداری اور اس سے متعلق تقریبات و رسومات کو تاریخی اور ثقافتی جائزے کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ یہ تمام رسومات اور اعمال، شیعہ مکتبِ فکر کے لوگ ثواب کی نیت سے اور اہل بیتؑ کی خوشنودی کے لیے انجام دیتے ہیں۔ ممکن ہے دیگر مکاتبِ فکر کے نزدیک یہ اعمال درست نہ سمجھے جاتے ہوں یا ان کے ہاں ان کی ممانعت ہو، لیکن موجودہ دور میں معاشرے میں یہ سب عزاداری کا حصہ ہیں، جن کے بارے میں غیر شیعہ افراد بہت کم جانتے ہیں یا شیعہ نقطہ نظر سے واقف نہیں ہیں۔ اس لیے ان کا تذکرہ عام فہم طریقے سے کیا گیا ہے تاکہ دیگر مکاتبِ فکر کے لوگ ان اعمال اور ان کے جواز سے واقف ہو سکیں۔ یہ سب شیعہ تہذیب کا حصہ ہیں۔ البتہ ان میں بہت سی چیزوں کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث ان کی اصل شکل میں کچھ تبدیلی آ گئی ہے، جس کی وجہ سے دیکھنے والے ان اعمال پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ اس کتاب میں جن رسم و رواج کا تذکرہ کیا گیا ہے ضروری نہیں کہ وہ سب مذہبی نوعیت کے ہوں بلکہ ان کا تعلق ثقافت سے بھی بہت گہرا ہے۔ غرض جو بھی ہے، فی زمانہ رائج چیزوں کو مشاہدے اور مطالعے کے بعد قلم بند کیا گیا ہے۔
تہذیبِ عزا
عزاداریِ سید الشہداؑ کا ثقافتی، تاریخی اور مشاہداتی جائزہ
صفحات: 182
مکمل تفصیلات دیکھیں