{"product_id":"جسم-و-جاں-سے-آگے","title":"جسم و جاں سے آگے","description":"\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eیہ ایور پیک کی کتاب SUDDEN ENDINGS کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کا اردو ترجمہ زیبا نورین نے کیا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\"ایور پیک کی کتاب SUDDEN ENDINGS نظر سے گزری تو میں پڑھے بغیر نہ رہ سکی۔ جس محنت سے انہوں نے دنیا بھر کی ان معروف شخصیات کے حالات جمع کیے جنہوں نے زندگی کے مصائب سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، وہ بے مثال ہے۔ لیکن ان لوگوں کے حالات پر یہ محض بے مقصد طبع آزمائی نہیں بلکہ ایک زبردست تحقیقی کام ہے۔ ان کی زندگیوں کے ایسے بہت سے پہلو جو ہماری نظروں سے مخفی تھے، وہ فلم کی کہانی کی طرح ہماری آنکھوں کے \u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003ca tabindex=\"-1\" data-mce-fragment=\"1\" data-mce-tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eسامنے چلنے لگتے ہیں۔ کتاب میں شامل ان لوگوں کی کہانیاں جن میں شاعر، ادیب، آرٹسٹ سب شامل ہیں، دراصل معاشرے کے اس حساس طبقے کے اندر چھپے ہوئے خوف و ہراس، مایوسی، ناکام حسرتوں، بے مراد خواہشوں اور نازک ترین احساسات کی نشاندہی ہے جو آہستہ آہستہ انہیں موت کی طرف دھکیلتے رہے۔ سیاہ بختی اور زندگی کی ناانصافیوں کے خلاف بغاوت کا لاوا بڑی خاموشی سے اندر ہی اندر ابلتا رہا۔ ناپختہ عمر کے دکھوں اور محرومیوں نے ساری عمر پیچھا نہ چھوڑا تو زندگی سے انتقام اس کو ختم کر کے لیا۔ ہارٹ کرین اور ڈیانا بیری مور کے شخصی خاکوں پر نظر ڈالی جائے تو یہ تلخ حقیقت سامنے آتی ہے کہ جس بحرانی شدت کے ساتھ دونوں نے کم عمری میں اپنے والدین کے شدید اختلافات کو جھیلا، اس نے ساری عمر کے لیے انہیں روگ دے دیا اور ان کی شخصیتوں میں ایسا خلا رہ گیا جو کبھی بھرا نہ جا سکا۔ والدین کی شخصیتوں کے تضاد اور نفسیاتی الجھنوں نے ان حساس ذہنوں کو بچپن سے ہی بیمار کر دیا۔ ورجینیا وولف نے کم عمری میں ہی اپنے پیاروں کو موت کے منہ میں جاتے دیکھا۔ اس نے جتنا لکھا، تقریباً موت سب میں ہی اس کا بنیادی موضوع رہی۔ زندگی اور موت کی پراسراریت نے ہر لمحہ اسے پریشان رکھا جس کے نتیجے میں وہ شدید ذہنی خلفشار کا شکار ہوئی۔ اور بے اختیار زندگی کی بے وفائی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس نے اپنی ڈائری میں لکھا، \"زندگی اتنی دردناک کیوں ہے؟ بالکل اس گہرے گڑھے کی طرح جس کے ساتھ ناہموار راستے ہوں۔ میں نے نیچے دیکھا اور خود کو احمق محسوس کرنے لگی۔ میں حیران ہوں کہ اس راستے پر کیسے چلوں گی؟\" گویا زندگی کو اپنے ہاتھوں ٹھکرا دینے کا فیصلہ اس معروف برطانوی مصنفہ نے بہت عرصہ قبل کر لیا تھا۔\"\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eمیری یہ کتاب \"جسم و جاں سے آگے\" دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں ایک حصہ ایور پیک کی کتاب کا ترجمہ ہے جبکہ دوسرے حصے میں شامل مضامین ہمارے معاشرے کے ان ٹھکرائے ہوئے فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کے بارے میں ہیں جنہوں نے حالات کی ستم ظریفی سے تنگ آ کر اس زندگی کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eزیبا نورین\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eجسم و جاں سے آگے (خودکشی کرنے والی نامور شخصیات)\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169570635873,"sku":"9789695625477","price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/Jism-o-Jaan-Sey-Aagy-Copy-scaled.jpg?v=1790425795","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/%d8%ac%d8%b3%d9%85-%d9%88-%d8%ac%d8%a7%da%ba-%d8%b3%db%92-%d8%a2%da%af%db%92","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}