1
/
کا
1
جنگ اور امن | لیو ٹالسٹائی
جنگ اور امن | لیو ٹالسٹائی
عام قیمت
Rs.2,000.00 PKR
عام قیمت
Rs.3,000.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.2,000.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
روس کے اس عظیم ادیب کا مکمل نام ”کاؤنٹ لیو نکولائی وچ ٹالسٹائی“ ہے۔ وہ 1828ء میں روسی صوبہ تولا میں یاسنایا پولیانا کے مقام پر ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کو نوابانہ مرتبہ زار پیٹر اعظم نے عطا کیا تھا۔ ٹالسٹائی نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اور بعد ازاں ماسکو اور قازان کی یونیورسٹیوں سے قانون اور مشرقی زبانوں پر عبور حاصل کیا۔ حصول تعلیم کے بعد وہ اپنی جاگیر یاسنایا پولیانا پر واپس آگئے اور 1851ء میں قفقاز کی فوج میں بھرتی ہونے تک وہیں مقیم رہے۔ قفقاز میں انہوں نے روس کے معاشرتی ڈھانچے کے مسائل کا مشاہدہ کرنا شروع کیا اور ایک سال بعد ”بچپن، لڑکپن اور جوانی“ کے عنوان سے اپنی سہ رخی سوانح عمری لکھی۔ انہوں نے کریمیا کی معروف جنگ میں بھی حصہ لیا تاہم سیوستاپول کی شکست کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ فوجی ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ کئی برس تک سینٹ پیٹرز برگ میں مقیم رہے اور 1862ء میں یاسنایا واپس آکر سوفیا آندرے یونا نامی خاتون سے شادی کرلی۔ دونوں کی شادی کامیاب رہی اور ابتدائی پندرہ برسوں میں ان کے ہاں تیرہ بچے پیدا ہوئے۔
ٹالسٹائی نے ”جنگ اور امن“ لکھنے کا آغاز 1862ء میں کیا اور یہ سات برس میں مکمل ہوا۔ ان کا دوسرا معروف ناول ”اینا کارینینا“ ہے جس کی تکمیل میں دو برس صرف ہوئے اور یہ 1877ء میں منظر عام پر آیا۔ ان دو عظیم ناولوں کی اشاعت کے بعد انہوں نے اپنے مذہبی عقائد نیز طرز زندگی ترک کرکے کسانوں جیسا سادہ رہن سہن اختیار کرلیا۔ اپنی زندگی میں رونما ہونے والی اس تبدیلی کو انہوں نے اپنی تصنیف ”اعتراف“ میں بیان کیا ہے جو 1882ء میں چھپی۔ ان کی متعدد دیگر کتابوں جیساکہ ”ایوان ایلچ کی موت“ اور ”حشر نشر“ میں بھی اس تبدیلی کا بیان موجود ہے۔ نئے خیالات و عقائد کی بنا پر ان کا اپنے خاندان کے ساتھ رہنا مشکل ہوگیا اور اکتوبر 1910ء میں وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی الیگزنڈرا کے ساتھ گھر سے بھاگ نکلے جو ان کی واحد قابل اعتماد ہستی تھی۔ کچھ عرصہ بعد وسطی روس کے ایک چھوٹے ریلوے سٹیشن پر قیام کے دوران انہیں بیماری نے آن گھیرا اور اوائل نومبر میں وہ سٹیشن ماسٹر کے کمرے میں چل بسے۔
شیئر کریں
