مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

درینہ کا پل

درینہ کا پل

عام قیمت Rs.600.00 PKR
عام قیمت Rs.800.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
آئیوو اندریچ یوگوسلاوی ادب اور معاشرت کی اس عظیم روایت کا نمائندہ ہے جو قریب قریب تین صدیوں پر محیط ہے۔ "درینہ کا پل" اس کا عظیم ناول ہے جسے 1961 میں نوبل انعام بھی دیا گیا۔ یہ ناول ویشے گراد (بوسنیا) کے اس تاریخی پل کے پس منظر میں لکھی گئی ایک شاہکار کہانی ہے جسے 1571 سے 1577 کے دوران محمد پاشا نے تعمیر کروایا تھا۔ آئیوو اندریچ کا بچپن بوسنیا میں ہی گزرا اور "درینہ کا پل" چار صدیوں کی جیتی جاگتی زندگی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ اپنے زندہ اور متحرک کرداروں، منفرد طرزِ تحریر، گہرے مشاہدے اور سادگی کے باعث اس ناول کا شمار عظیم ناولوں میں ہوتا ہے۔ اس ناول کے دنیا کی چالیس زبانوں میں سو سے زیادہ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔
اس ناول کا اردو ترجمہ ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ کسی بھی عظیم کتاب کو محض تنگ نظری اور تعصب کی بنا پر رد نہیں کیا جا سکتا جبکہ اختلاف کا حسن ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔ یہ ناول خاص طور پر ہمارے نوجوان ناول نگاروں کو ضرور پڑھنا چاہیے تاکہ ان کے ناول نگاری کے فہم میں مزید اضافہ ہو سکے۔ کچھ مقامات پر اختلاف کے باوجود مجھے یہ ناول چار صدیوں پر پھیلی ہوئی ایک جیتی جاگتی زندگی کا احساس ضرور عطا کر گیا۔ آپ بھی اس کا ضرور مطالعہ کریں۔
مکمل تفصیلات دیکھیں