مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

دنیا کی پہلی داستان | ابنِ حنیف

دنیا کی پہلی داستان | ابنِ حنیف

عام قیمت Rs.400.00 PKR
عام قیمت Rs.800.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.400.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

موجودہ ملک عراق کی قدیم مگر شاندار تاریخ ہزاروں برسوں کے وسیع و عریض پھیلاؤ پر محیط ہے، اور اس قابلِ فخر تاریخ کا تانا بانا مختلف اقوام نے بُنا تھا۔ ماضی کی ان زندہ جاوید عراقی قوموں میں سومری، اکادی، بابلی، کلدانی، اشوری اور متانی وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا لٹریچر ہم تک پہنچ چکا ہے اور اس عظیم الشان ادبی ورثے میں علم و ادب کی تقریباً ہر صنف موجود ہے۔ عراق کے اس ترکے میں دو منظوم داستانیں بہت نمایاں ہیں۔ ایک تو (زیرِ نظر) جلجامش کی داستان ہے اور دوسری 'انوما ایلیش' (انوما ایلیش کا مطلب ہے 'جب اوپر')، مؤخر الذکر حق اور باطل کی فیصلہ کن معرکہ آرائی اور تخلیقِ کائنات سے متعلق ہے، اور پہلی وہ ہے جسے آج آپ پڑھنے جا رہے ہیں۔

دونوں میں جلجامش کی داستان زیادہ طویل بھی ہے اور اہم بھی۔ آئیے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ دنیا کی یہ سب سے قدیم داستان ملی کیسے؟ اور اس کے کتنے نسخے یا کتبے اب تک دریافت ہو چکے ہیں۔

(جو ہمارے علم میں ہیں) انیسویں صدی کے اوائل کا ذکر ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ریزیڈنٹ مسٹر رچ (Rich) مقیمِ بغداد کو فرات کے کنارے ٹیلوں سے کچھ گلی مٹی کے ظروف کے ٹکڑے اور کتبے ملے۔ مگر ان کی اہمیت کچھ خاص نہ تھی۔ موصل میں فرانس کے قونصل مسٹر بوٹا (Botta) تھے۔ اس نامور فرانسیسی نے نینوا (موجودہ کوجک) کے کچھ کھنڈرات برآمد کر لیے، لیکن کسی مقامی باشندے کی نشاندہی پر موصوف نے نینوا کی کھدائی ادھوری چھوڑ کر 1845ء میں خورس آباد سے ایک اشوری بادشاہ سارگون دوم (722 ق م) کا محل نکال لیا۔ 1839ء کی بات ہے کہ انگریز نوجوان آسٹن ہنری لایارڈ (Austin Henry Layard) لنکا جاتے ہوئے عراق رک گیا۔ لایارڈ کا یہ قیام آثارِ قدیمہ کی تاریخ میں سنگِ میل بن گیا ہے۔ جن دنوں مسٹر بوٹا عراق کے پرانے ٹیلوں سے ماضی کے اوراق تلاش کر رہے تھے، انہی دنوں لایارڈ بھی سرگرمِ عمل ہو گیا، اور اس نے قدیم شہر نینوا اور نمرود کھود نکالے۔ 1849ء میں لایارڈ موصل آ گیا، اور پھر نینوا سے اس نے اشوریہ کے بادشاہ اشور بنی پال (669 تا 626 ق م) کی مشہورِ زمانہ لائبریری برآمد کر لی۔ اس لائبریری میں ان گنت کتابیں اور نوشتے تھے؛ اتنے کہ صرف برٹش میوزیم ہی میں آج ان میں سے پچیس ہزار سے بھی زیادہ تختیاں اور کتابیں موجود ہیں۔ انہی میں جلجامش کی داستان اور انوما ایلیش بھی شامل ہیں۔ بوٹا اور لایارڈ کے بعد عراق میں آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے سلسلے میں سر ہنری رالنسن، مسٹر لوفٹس (Loftus)، جارج سمتھ (George Smith)، مسٹر ہرمزد رسام (Hormuzd Rassam)، مسٹر ایل ڈبلیو کنگ (L.W. King)، ڈاکٹر بج (Dr. Budge)، مسٹر آر تھامپسن (Thompson) اور آج کل کے نامور ماہرِ اثریات سر لیونارڈ وولی (Leonard Woolley) تھے جن کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے۔ لیونارڈ وولی نے ہی طوفانِ نوح کی اثری شہادت برآمد کی تھی۔ مشہور انگریز ہنری رالنسن (Henry Rawlinson) نے بغداد کی ریذیڈنسی میں بیٹھ کر ان تختیوں کو پڑھنا شروع کر دیا۔ وہ وہاں اس وقت پولیٹیکل ایجنٹ تھا۔ بغداد آنے سے قبل رالنسن 1850ء میں بے ستون کا کتبہ پڑھ کر عراق کے قدیم میخی رسمِ خط سے آگاہ ہو چکا تھا۔



1866ء میں جارج سمتھ رالنسن کے نائب کی حیثیت سے اس کا شریکِ کار ہو گیا۔ اس اثنا میں (1853ء) لایارڈ کے جانشین رسام نے نینوا سے جلجامش کی داستان کے کچھ حصے پا لیے، مگر اس داستان کی اہمیت بیس برس بعد جا کر معلوم ہو سکی۔ 1872ء میں جارج سمتھ نے اعلان کیا کہ میں نے عراقیوں کی طوفانِ (نوح) سے متعلقہ کہانی دریافت کر لی ہے۔ طوفان کی یہ کہانی اصل میں داستانِ جلجامش کا ہی ایک باب ہے جو گیارہویں تختی پر لکھی ہوئی ہے۔ مگر اس داستان کی پوری یعنی بارہ تختیاں ابھی تک نہیں ملی تھیں۔ چنانچہ سمتھ نینوا آیا اور وہاں سے باقی گیارہ تختیاں بھی ڈھونڈ نکالیں۔ سمتھ نے اس مہم میں بڑی سختیاں جھیلیں اور 1876ء میں وہ بیماری اور فاقوں سے حلب کے مقام پر فوت ہو گیا۔

داستان کی متعدد نقول

یہ آغاز تھا اور ان بارہ تختیوں پر مشتمل مسلسل کتاب کے بعد اس داستان کی مختلف نقول ملتی رہیں۔ لیکن ان میں نسبتاً سب سے مکمل اور طویل، بارہ ابواب پر مشتمل یہی کتاب ہے جو اشور بنی پال کی لائبریری سے پائی گئی۔ یہ کتاب بارہ تختیوں پر لکھی ہوئی ہے۔ ہر تختی پر چھ چھ کالم تھے اور تین تین سو سطور۔ اس طرح کل سطریں تقریباً 3600 تھیں۔ ویسے بعض اندازے یہ بھی ہیں کہ سطور تین ہزار یا 3450 تھیں۔ لیکن اب یہ تختیاں یا ابواب اتنے مسخ ہو چکے ہیں کہ صرف 1500 کے قریب سطریں باقی رہ گئی ہیں۔ کتابِ ہذا میں شروع کے واقعات سے لے کر جلجامش کی اُتناپشتم سے ملاقات اور واپسی تک کے حالات ہیں۔ بارہ تختوں پر واقعات کی تفصیل اس طرح ہے:

دنیا کی پہلی داستان

مصنف | ابن حنیف

صفحات | 152

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 1 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
M
Muazam Ali
Books quality and chatting experience

میں پرسنلی فیکشن ہاوس کا بہت بڑا فین ہوں۔۔۔ پنجاب یونیورسٹی میں جو آپ کی بک فیئر میں سٹال لگی تھی وہاں میں نے ساری خریداری فکشن ہاوس سے ہی کی تھی جس کی وجہ سے میں دو مہینے تک ڈیفالٹ ہوگیا تھا۔۔🤣🤣

بکس انتہائی بہترین ٹاپکس اور کوالٹی میں ہوتی ہیں۔۔ اور آنلائن بھی میں نے 4 بکس منگوائی تھی اسکا تجربہ بھی بہترین رہا، لیکن ایک مسلہ ہے ایک دو بکس ایسے ہیں جو مجھے اشد ضرورت ہے اور سٹوڈنٹ کی جیب کی حالت بھی آپ کو معلوم ہے، اگر کچھ ایسے ہوا کہ فکشن ہاوس ان بکس کے گفٹ کا کچھ سین بنائے، تو بکس دے کے مجھے تاحیات خرید لینگے۔۔۔🤣🤣🤣۔۔
باقی آپ چاپھتے رہیں اور ہم اپنی بساط کے مطابق خریدتے رہیں گے۔۔۔❤️❤️❤️

Books Name Please Sir?