1
/
کا
1
ذلتوں کے مارے لوگ | فیودر دوستوئیفسکی
ذلتوں کے مارے لوگ | فیودر دوستوئیفسکی
عام قیمت
Rs.800.00 PKR
عام قیمت
Rs.1,200.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.800.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
فیودر دستوئیفسکی
فیودر دستوئیفسکی 1821 میں ماسکو، روس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک ہسپتال میں سرکاری ملازم تھے۔ ان کا خاندان زندگی بھر معاشی بدحالی کا شکار رہا۔ اسکول کی ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے پیٹرزبرگ انجینئرنگ کالج میں داخلہ لیا۔ یہاں سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فوج میں ملازمت کر لی۔ 1843 میں انہوں نے فوج سے استعفیٰ دے دیا اور ناول نگاری کی طرف مائل ہو گئے اور اسی کو اپنا ذریعہ معاش بنا لیا۔ وہ نو عمری میں ہی انقلابی بن گئے تھے۔ اس عرصے میں وہ ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہو گئے جو مزدوروں اور کسانوں کو زمینداروں کی غلامی سے آزاد کروانا چاہتی تھی۔
زار نکولس اول نے 1849 میں اس تنظیم پر پابندی لگا دی اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پندرہ نوجوانوں کو سزائے موت سنائی گئی جن میں دستوئیفسکی بھی شامل تھے۔ لیکن سزا کے نفاذ کے وقت ان کے تین ساتھیوں کو گولی مار دی گئی اور باقی نوجوانوں کی جان بخشی کرکے سائبیریا میں قیدِ بامشقت کے لیے بھیج دیا گیا۔
دستوئیفسکی نے سائبیریا میں چار سال قیدِ بامشقت میں گزارے۔ سائبیریا کی قید سے وہ اس شرط پر رہا کیے گئے کہ وہ اپنی خدمات فوج کے لیے وقف کریں گے۔ 1859 میں انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا اور انہیں پیٹرزبرگ جانے کی اجازت دے دی گئی۔
دستوئیفسکی نے شاندار ادب تخلیق کیا جس نے عالمی سطح پر ادبی حلقوں میں دھوم مچا دی۔
اٹھارہ سو چھیالیس میں پہلا ناولٹ "غریب لوگ" (Poor Folk) شائع ہوا۔
اٹھارہ سو ساٹھ میں "ذلتوں کے مارے لوگ" شائع ہوا۔
اٹھارہ سو اکسٹھ میں اپنے بھائی میخائل کی شراکت میں ایک ماہوار رسالہ "زمانہ" جاری کیا۔
اٹھارہ سو باسٹھ میں "نہایت افسوس ناک واقعہ" ناولٹ شائع ہوا۔
اٹھارہ سو چونسٹھ میں "زیرِ زمین کے مراسلات" (Notes from Underground) شائع ہوئے جن میں پہلی بار انسانی شعور پر بحث ہوئی۔
اٹھارہ سو پینسٹھ میں دستوئیفسکی کو افلاس کے ہاتھوں تنگ آ کر روس واپس جانا پڑا۔
اٹھارہ چھیاسٹھ میں "جواری" ناولٹ اور "جرم و سزا" ناول شائع ہوئے۔
اٹھارہ سو اناسی میں عظیم ناول "برادرز کرامازوف" شائع ہوا۔
دستوئیفسکی روس کے عظیم ناول نگار تھے جنہوں نے عالمی ادب پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ دنیا کے عظیم ناولوں کی تاریخ دستوئیفسکی کے "برادرز کرامازوف" اور "جرم و سزا" کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے۔
شیئر کریں
