مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ذہن زاد | افسانے | توصیف بریلوی

ذہن زاد | افسانے | توصیف بریلوی

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
قدرت نے کائنات میں سات آسمانوں کے ساتھ ساتھ کئی جہاں آباد کیسے اور ان تمام جہانوں میں
کئی رنگوں سے مزین موالید ثلاثہ مجسم صورت میں جلوہ گر ہیں جو اپنی جگہ ایک تاریخی کہانی اور رنگ بکھیرتی فکری اساس مہیا کرتی ہے ایسے ہی ایک ارضی جہاں میں آباد انسان نامی مخلوق کے قصوں کی تاریخ قدیم بھی ہے اور تہذیبی و مدنی تبدیلیوں، عقائد اور نظریات کے مبدل و غیر متبدل صداقتوں سے بھری پڑی ہے۔ افسانہ یا ناول اسی ارضی جہاں کے خمیر سے پھوٹنے والی وہ کہانی ہے جو ضمیر کو جھنجھوڑ کر جگر کو چھلنی کرتی ہوئی ذہن اور دل پر بے پناہ عکس چھوڑ جاتی ہے جسے ہم کہانی یا افسانہ تو کہتے ہیں مگر وہ سات براعظموں کے باسیوں کی زندگی کی مسرتوں، دُکھوں اور پریشانیوں کا جیتا جاگتا قصہ ہوتا ہے، جو اب ماضی بن چکا ہوتا ہے۔ اپنے ارد گرد کے قصوں کو سبک ذہن کے ساتھ فکر کی بھٹی پر چڑھا کر خوب صورت اسلوب کے ساتھ منظرِ عام پر لانا 'ذہن زاد' کے خالق توصیف بریلوی کا کارنامہ ہے جس میں کئی جہات اور فکری معنویت کے ان گنت باب رقم کیے گئے۔ ادب اور ادیب کی محبت اور فکر کی لامحدود سلطنت خطوں کو منقسم کرتی سرحدوں کی قید سے آزاد ہے اور یہ محبتیں یونہی بنتی رہیں گی اور ہم ان محبتوں کو خراجِ پیش کرتے رہیں گے۔ بلاشبہ توصیف بریلوی کی کتاب 'ذہن زاد' کا دوسرا ایڈیشن پاکستان میں شائع ہونا ادب اور ادیب کا گراں قدر اثاثہ ہے۔
حکیم عبدالروف کیانی
۲۳ فروری ۲۰۲۳ء
ذہن زاد | افسانے | توصیف بریلوی
صفحات 143
مکمل تفصیلات دیکھیں