مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

میں بے نظم ہوں

میں بے نظم ہوں

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
راسخ کی تلاش____اور سانٹ۔
انسان عمر بھر جستجو میں رہتا ہے۔ تلاش اور کھوج میں لگا رہتا ہے۔ تلاش جان کی ہو یا جہان کی مگر کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس راستے میں ہمیشہ مشکلات آتی ہیں۔ پرخار راستے، حوصلہ شکن مراحل، بے بسی اور نا امیدی.... اور پھر خود سے حوصلہ مستعار۔۔۔لیکر چلتے جانا۔۔۔ بڑھتے جانا۔۔۔۔ منزل کی طرف قدم قدم رینگتے جانا۔۔۔ اور بالآخر سرنگ کے آخر پر روشنی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک امید۔۔۔۔ حوصلہ اور ہمت نظر آتی ہے۔ منزل نظر آتی ہے۔
"میں بھی ایک نظم ہوں" میں محمد رفیق راسخ نے ’’سانٹ‘‘ کی تاریخ کو جس طرح کھوجا اور پھر اس کی تلاش میں اطالوی سر زمین پر جنم لینے والی اس صنف کے اولین ایام سے لے کر زبانِ یار میں اس کے ارتقاء کو تلاش کیا۔ تلاش کے اس سفر میں جو عرق ریزی انہوں نے کی۔۔۔ اس میں یقیناً ان کو ذہنی اور جسمانی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ مگر راسخ نے اپنے پختہ ارادے کی بنیاد پر منزل کی تسخیر کر لی اور اُردو ادب میں ’’سانٹ‘‘ کی تاریخ اور اس کا ارتقائی سفر قرطاسِ ابیض پر منتقل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
"میں بھی ایک نظم ہوں" نقد و ادب کے چاہنے والوں کے لیے یقیناً ایک کارآمد اور سودمند اضافہ ثابت ہوگی۔ بلکہ اس کو بنیاد بنا کر اس صنف پر نہ صرف مزید کام کیا جا سکے گا بلکہ یہ ابتدائی سفر۔۔۔۔ راسخ کی عرق ریزی آئندہ اس میدان میں تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک نیا مینارہِ روشنی فراہم کرے گی جو کہ تاریخِ اُردو میں ایک خوبصورت اضافے کا باعث بنے گی۔
اللہ تعالیٰ راسخ صاحب کے دل و دماغ کو مزید جلا بخشے اور ان کو تحقیق کے اس سفر کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
سگِ درِ تو۔۔۔
لیاقت علی ملک
پی ایس پی، پی پی ایم
۲۱ اگست ۲۰۱۸ء
________ترتیبِ ابواب_______
____باب اوّل____
• جدید اردو شاعری
حوالہ جات
_____باب دوم____
اردو سانٹ کا اوّلین دور
• عظیم الدین احمد
• عظمت اللّٰہ خان
_____باب سوم_____
اردو سانٹ نگاری کا وسطی اور سنہری دور
• اختر شیرانی
• ن م راشد
• ضیا فتح آبادی
• شائق وارثی
حوالہ جات
_____باب چہارم____
• اردو سانٹ تقسیم کے بعد
• ڈاکٹر عزیز تمنائی
• ڈاکٹر حنیف کیفی
• ڈاکٹر ناظم جعفری
• ڈاکٹر خلیل الرحمٰن راز
• دیگر سانٹ نگار
• حوالہ جات
___کتابیات___
میں بھی نظم ہوں۔
(اردو شاعری میں سانٹ نگاری)
__محمد رفیق راسخ__
صفحات: 264
مکمل تفصیلات دیکھیں