1
/
کا
1
سائیں بلھے شاہ | حیات و شاعری
سائیں بلھے شاہ | حیات و شاعری
عام قیمت
Rs.400.00 PKR
عام قیمت
Rs.800.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.400.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
اب تک سائیں بلھے شاہ کے کلام کو صرف ادبی نقطہ نظر سے پرکھا جاتا رہا ہے۔ حضرت انور علی رہتکی نے ان کے کلام کے کچھ پہلوؤں پر روحانی نقطہ نظر سے بھی غور کرنے کی شروعات کی اور بعد ازاں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، لیکن سائیں بلھے شاہ کے کلام کی روشنی میں ان کے صوفیانہ اصولوں اور فلسفہ حیات کی سلسلہ وار اور تسلی بخش تشریح صحیح معنوں میں نہیں ہو پائی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب کسی حد تک اس کمی کو پورا کرے گی۔ سنتوں اور فقیروں کے کلام کو ادبی نظریے سے پرکھنے والے عموماً ان کے کلام کو محض تاریخی دستاویزات کے طور پر ہی دیکھتے ہیں۔ عین اسی طرح ان کے کلام پر پڑنے والے بیرونی اثرات کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً کئی سنتوں اور فقیروں کے کلام پر ویدانت، اسلام، صوفی مت، بھگتی لہر وغیرہ کا اثر دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس بارے میں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ کامل فقراء کے کلام میں مشابہت بیرونی اثرات کی بجائے یکساں روحانی مشاہدات پر منحصر ہوتی ہے۔ کامل مرشد اپنے خیالات کتابوں یا دوسرے لوگوں سے ادھار نہیں لیتے۔ انہوں نے عملی طور پر ریاضت کے ذریعے حق کا رو بہ رو دیدار کیا ہوتا ہے۔ اس لیے اس کا ذکر کرتے ہوئے ان کے کلام میں یکسانیت کا ہونا ایک قدرتی امر ہے۔
شیئر کریں
