سندل بار | شاہد رضوان | Sandal Bar | Shahid Rizwan
سندل بار | شاہد رضوان | Sandal Bar | Shahid Rizwan
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
ساندل بار میرے نزدیک شاہد رضوان کا اب تک کا بہترین ناول ہے جو ان کی پہچان کہا جا سکتا ہے۔ اس ناول میں وہ اُس مقام پر نظر آتے ہیں کہ اب یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ شاہد رضوان اس عہد کا ایک اہم ناول نگار ہے۔
ساندل بار کہانی ہے مغل سامراج، اُن کی پنجاب میں جارحیت اور اُس کے ردعمل میں ہونے والی مقامی مزاحمت کی، جس میں مقامی نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دُلا بھٹی پنجاب کا ایک ایسا تاریخی کردار ہے جو جرات، مزاحمت اور سماجی انصاف کی علامت بن چکا ہے۔ جس نے مغلوں کے ظلم اور استحصال کے خلاف آواز اٹھائی اور جان کی قربانی دی۔ یہی وجہ ہے کہ اُس کی بہادری کی کہانیاں آج بھی لوک گیتوں اور داستانوں کا حصہ ہیں۔
شاہد رضوان نے اس تاریخی کردار کی جدوجہد کو ایک بار پھر اُردو ناول میں زندہ کر دیا ہے اور شاید اُردو ناول میں پہلی بار کسی نے دُلا بھٹی کو موضوع بنایا ہے۔ کمال یہ ہے کہ اُنہوں نے اس کہانی کو بے جا طوالت اور غیر ضروری تاریخی تفصیلات پر صفحات ضائع کیے بغیر، بنیادی واقعات کا ایسا تانا بانا بُنا ہے کہ کہانی میں روانی پیدا ہو گئی ہے جو آج کل کم کم دکھائی دیتی ہے۔ اُس پہ مستزاد اُن کی بے ساختہ نثر ہے؛ اتنی سہولت سے تاریخی بیانیہ تراشنا کسی ماہر ناول نگار کا ہی کمال ہے۔
ناول میں دُلا بھٹی کے کردار کے ساتھ ساتھ اُس کی ماں لِدّھی کے کردار پر بھی ناول نگار نے بہت محنت کی ہے۔ مخصوص حالات و واقعات کے اندر اس کردار کا عمل اور ردعمل، اُس کی دور اندیشی اور اُس کا عزم؛ ان اوصاف کو جس طرح ناول نگار نے اس کردار میں ڈھالا ہے، لگتا ہے کہ ناول نگار اس کردار کے ساتھ کئی راتیں جاگا ہے۔ لیکن یہی نہیں، صاف محسوس ہوتا ہے کہ ناول نگار نے اپنے اس ناول کے ہر کردار کے ساتھ قربت کے بڑے قیمتی لمحات بسر کیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر کردار اپنی نشست و برخاست، اپنی حرکات و سکنات اور گفتار میں متاثر کن ہے۔ علاوہ ازیں شاہ حسین کا کلام اور بابا نانک کے اقوال جس طرح ناول کا ناگزیر حصہ بنے ہیں، اُس نے بھی ناول کی فضا کو قابل ذکر بنا دیا ہے۔
اُردو دنیا بلا شبہ اس ناول کا خیرمقدم خوش دلی سے کرے گی۔ شاہد رضوان کے قلم کے لیے نیک تمنائیں۔
ایم - خالد فیاض
شیئر کریں

- 5 stars: 2 (100%)
- 4 stars: 0 (0%)
- 3 stars: 0 (0%)
- 2 stars: 0 (0%)
- 1 star: 0 (0%)
I have always wanted to read about the legendary character of Dulla Bhatti, and the novel Sandal Bar finally fulfilled that desire. This book beautifully brings to life not only a brave historical figure but also the rich culture, traditions, and emotions of Punjab.
The writer, Sir Shahid Rizwan, deserves great appreciation for the way he has crafted this story with depth and authenticity. His writing style is engaging and powerful, keeping the reader connected from start to finish. Sandal Bar takes you back in time and allows you to truly feel the courage and spirit of Dulla Bhatti.
I sincerely admire Sir Shahid Rizwan for this remarkable work and highly recommend this novel to anyone who has an interest in history and strong, inspiring characters.
ساندل بار | شاہد رضوان | Sandal Bar | Shahid Rizwan