سرِ بازار میں رقصاں | خود نوشت | ڈاکٹر محمد حسن
سرِ بازار میں رقصاں | خود نوشت | ڈاکٹر محمد حسن
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
سرِ بازار می رقصم | خودنوشت | ڈاکٹر محمد حسن
صفحات 487
ڈاکٹر محمد حسن کی یہ خود نوشت صرف اُن کی جنسی فتوحات کی داستان نہیں ہے۔ اس میں بیسویں صدی کے تاریخی واقعات، کمیونسٹ تحریک کی توسیع، تحریکِ آزادی اور قیامِ پاکستان، فرقہ وارانہ فسادات، آزاد ہندوستان میں اردو کا مقدمہ، سیکولر ازم کے زیرِ سایہ پروان چڑھنے والی اردو دشمنی، کمیونسٹ پارٹیوں کے پروگراموں کی محدودیت اور جامعات میں گروپ بندیوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔
یہ بھی جگ ظاہر ہے کہ ڈاکٹر محمد حسن کی خانگی زندگی کافی تلخ تھی، تاہم انہوں نے اپنے ادب دشمن اطراف میں بھی اتنے بڑے کارنامے انجام دیے، بالخصوص جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سینٹر آف انڈین لینگویجز کے نصاب میں ادبی سماجیات اور احتجاجی ادب کے مطالعے کی روایت قائم کرنا اور تحقیقی مقالات میں ادبی، سیاسی و تہذیبی پس منظر شامل کر کے ادب پاروں کو پرکھنے کے طریقہ کار کی ترویج ڈاکٹر محمد حسن کے مستقبل شناس ذہن کی پیداوار تھے۔ ان کا مجلہ 'عصری ادب' اپنی ایک منفرد اور بے باک شناخت رکھتا تھا۔
زیرِ نظر خود نوشت 'سرِ بازار می رقصم' کی تصنیف راز داری کے ماحول میں بغیر کسی ترتیب کے ممکن ہوئی اور ڈاکٹر محمد حسن نے اپنے ایک شاگرد کو اس شرط پر مسودہ سونپا تھا کہ اسے ان کی وفات کے دس برس بعد منظرِ عام پر لایا جائے۔ لیکن نہ جانے کیسے یہ مسودہ ایک شاطر وکیل کے ہاتھوں براستہ لندن، کینیڈا پہنچ گیا۔ سعیِ بسیار کے بعد مرحوم کے قریبی شاگرد پروفیسر عظیم الشان صدیقی کی کوششوں سے یہ مسودہ برآمد ہوا اور چند ترقی پسند دوستوں کے ذریعے بحفاظت فکشن ہاؤس، لاہور پہنچایا گیا۔
امید کی جاتی ہے کہ اپنی راست گوئی اور تجزیاتی معروضیت کے لحاظ سے 'سرِ بازار می رقصم'، اردو میں سوانحی ادب کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔
ڈاکٹر قاضی عابد
شیئر کریں

- 5 stars: 1 (100%)
- 4 stars: 0 (0%)
- 3 stars: 0 (0%)
- 2 stars: 0 (0%)
- 1 star: 0 (0%)
Khubsorat kitab hai