{"product_id":"شوگر-سٹریٹ","title":"شوگر اسٹریٹ | Sugar Street","description":"\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eنجیب محفوظ\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e——————\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eعرب دنیا کے مایہ ناز ناول نگار نجیب محفوظ بیسویں صدی کے عالمی ادب کا ایک انتہائی اہم نام بن کر ابھرے۔ تین حصوں پر مشتمل ان کے ناولوں کو \"قاہرہ ٹرائولوجی\" (Cairo Trilogy) کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، جن میں \"پیلس واک\"، \"پیلس آف ڈیزائر\" اور \"شوگر اسٹریٹ\" شامل ہیں، جو ایک طویل عرصے تک دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناولوں کی فہرست میں شامل رہے۔ وہ 1911 میں مصر کے تاریخی شہر قاہرہ میں پیدا ہوئے اور اپنے آخری وقت تک اس کے مضافاتی علاقے اَغوزہ میں اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ مقیم رہے۔ \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eانہوں نے تیس سے زائد ناول تخلیق کیے، اس کے علاوہ افسانوں اور ڈراموں کے کئی مجموعے بھی شائع کیے۔ ان کی ادبی خدمات کے صلے میں انہیں 1988 میں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ اپنی کئی تخلیقات اور ناولوں کی وجہ سے انہیں مصر کے مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا، لیکن 2006 میں 94 برس کی عمر میں ان کا انتقال طبعی موت ہوا۔\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169564606561,"sku":null,"price":375.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/nw_day_-_2026-01-17T180621.230.jpg?v=1790425730","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/%d8%b4%d9%88%da%af%d8%b1-%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%b9","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}