طائرِ جہاں گرد | جمیل احمد | سید محمد ذیشان | دی وانڈرنگ فالکن
طائرِ جہاں گرد | جمیل احمد | سید محمد ذیشان | دی وانڈرنگ فالکن
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
جمیل احمد کی کتاب "دی وانڈرنگ فالکن" (The Wandering Falcon)
طائر جہاں گرد | جمیل احمد | سید محمد زیشان | The Wandering Falcon
جمیل احمد یکم جون 1931 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں "ستارہ امتیاز" سے نوازا گیا۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی اور پھر 1954 میں سول سروس میں شامل ہو گئے۔ 12 جولائی 2014 کو اسلام آباد میں وفات پائی۔ جمیل احمد نے ایک بیوروکریٹ کی حیثیت سے بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات میں طویل عرصہ خدمات سر انجام دیں۔ جب 1979 میں سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا، تو اس نازک دور سے پہلے اور اس دوران بھی آپ کو کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں وزیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ بطور سرکاری افسر ان کا آخری عہدہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری کا تھا۔
"The Wandering Falcon"
جمیل احمد کا پہلا ناول ہے جو 2011 میں شائع ہوا۔ یہ تحریر بلوچستان، وزیرستان اور سوات کے قبائلی لوگوں کی خانہ بدوش زندگی کے بارے میں ان کے ذاتی تجربات پر مبنی ہے۔ بلا شبہ یہ ثقافتی اور تاریخی اعتبار سے ایک بے نظیر کام ہے۔
اس ناول میں جمیل احمد نے بلوچوں کی زندگی پر مبنی کہانیوں کے ذریعے خانہ بدوشوں کی قدیم تہذیب و ثقافت اور رسم و رواج کی عکاسی کی ہے۔ یہ ناول 9 کہانیوں کا مجموعہ ہے جو بلوچوں کی ذاتی زندگی کے گرد گھومتی ہیں۔ ان کہانیوں کا مرکز روایتی محبت ہے۔ گل بی بی ایک مقامی دوڑ میں حصہ لینے والے ایک شخص سے ٹکرا جاتی ہے اور اس کی محبت میں گرفتار ہو کر گھر سے فرار ہو جاتی ہے۔ قبائلی رواج کے مطابق گل بی بی کا یہ قدم بہت بڑا گناہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی زندگی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ گل بی بی اور اس کا عاشق جگہ جگہ چھپتے پھرتے ہیں۔ مقامی لوگ ان کی تلاش میں رہتے ہیں اور آخر کار انہیں ڈھونڈ کر قتل کر دیتے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ”Tor Baz“ (طور باز) ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کچھ کہانیاں ہیں جیسے "کافرملا کی کہانی" جس میں کردار آوارہ گردی کرتا نظر آتا ہے اور وہ مشکوک شخصیت کا حامل انسان عجیب و غریب کاموں میں مصروف رہتا ہے۔
”Pawindah“
اس کے علاوہ کچھ عورتوں کی کہانیاں ہیں، خاص طور پر کی کہانی جو مزاح کا پہلو رکھتی ہے۔ کہانیوں کے اندر کہانیاں اس طرح پیوست ہیں کہ وہ بیانیے کو مزید وسعت دیتی ہیں۔ ان تمام کہانیوں میں جمیل احمد بلوچی قبائل کی چند نمایاں صفات بیان کرتے ہیں، مثلاً سردار سے وفاداری، روایتی جرات مندی، مہمان نوازی، عزت نفس اور ان کی خانہ بدوش طرزِ زندگی وغیرہ۔
پورے بیانیے میں جمیل احمد اس ناول کے ہیرو کو بے نام رکھتے ہیں جبکہ اس کا بیٹا طور باز بھی ایک ضمنی ہیرو کے طور پر نظر آتا ہے جو پورے بیانیے میں موجود رہتا ہے۔ اس کے کردار کی مختلف پرتیں آہستہ آہستہ کھلتی ہیں۔
شناخت کا بحران: والدین کی وفات کے بعد طور باز انتہائی بے یار و مددگار زندگی گزارتا ہے۔ کوئی اسے اپنانے کے لیے تیار نہیں۔ صرف اس پر اپنا حق جتانے کے لیے کچھ کردار سامنے آتے ہیں جن میں Mullah Barrer, Ghunjcha Gul اور Bhitanis جیسے کردار شامل ہیں۔ زندگی اس کے ساتھ جو گھناؤنا کھیل کھیلتی ہے اس کے باعث وہ اپنی شناخت بدلتا رہتا ہے۔ کبھی رہنما تو کبھی جاسوس، کبھی مخبر تو کبھی گھڑ سوار۔
محبت اور عزت کی کہانی:
“The sin of the mother“ میں لکھاری روایتی اور قبائلی رسم و رواج کو بیان کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ محبت کرنا ایک بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور یہ گناہ گل بی سے سرزد ہو جاتا ہے۔ قبائلی لوگ انہیں تلاش کر کے قتل کر دیتے ہیں۔ ان کا بیٹا طور باز ان تلخیوں کو برداشت کرنے کے لیے اکیلا رہ جاتا ہے۔
قبیلہ اور ریاست:
اس میں جمیل احمد نے قبائلی زندگی اور ریاستی قوانین کے تصادم کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے جو بلوچوں کی زندگی اور ان کی جغرافیائی حدود کے حوالے سے سامنے آتا ہے۔ مثال کے طور پر قبائلی لوگوں کا گروہ جو ہجرت کرتا آیا ہے اور اسے
"The Kharot“
کہتے ہیں، وہ خانہ بدوش زندگی کسی صورت ترک کرنا نہیں چاہتے اس لیے وہ حکومتی پالیسیوں کو اپنی روایات کے خلاف خیال کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں اگر انہوں نے اپنی اس طرزِ زندگی سے رخ موڑا تو ان کا وجود ختم ہو جائے گا۔
”The Wandering Falcon“
اگرچہ یہ جمیل احمد کی ابتدائی تصنیف ہے، تاہم اسے بہت کامیابی حاصل ہوئی۔ ان کا اسلوب سادہ لیکن متاثر کن ہے۔
وہ پختہ اسلوب کے حامل ہیں اور چیزوں کو بالکل اسی طرح پیش کرتے ہیں جیسے وہ ہوتی ہیں۔
شیئر کریں
