{"product_id":"قدیمی-تاریخ-شالا-مار-باغ-۱۹۲۲-منشی-محمد-دین-فوق-qademi-tarikh-shalimar-bagh-1922","title":"قدیم تاریخ شالامار باغ ۱۹۲۲ | منشی محمد دین فوق","description":"\u003ch3 class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\n\n\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 13.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eمیں نے لاہور پر باقاعدہ کام شاید 2007 میں شروع کیا تھا لیکن بہت جلد یہ مجھے محسوس ہوا کہ اس کام کو منطقی انجام تک پہنچانے اور مزید بڑھانے کے لئے کسی باقاعدہ پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ اسی غرض سے مختلف اداروں کے ساتھ بھرپور کام کیا اور خوب کیا، لیکن کچھ نظریاتی اور کچھ عملی تضادات اور فرق کے بعد ایک الگ سے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہوئی، جس کے لئے اپنے فاضل دوستوں عندلیب گل، احمد حسن، سید علی حیدر گیلانی وغیرہ کے مفید مشوروں کے بعد 'ادارہ لاہور شناسی' اپریل 2012 میں وجود میں آیا۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 13.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eجس کے اغراض و مقاصد میں لاہور کی ان قدیم کتب کی دوبارہ اشاعت بھی شامل ہے جو ناپید ہو چکی ہیں یا پڑھنے والوں یا محققین کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ اس حوالے سے ہم نے بہت سی کتب دوبارہ شائع کیں بلکہ نئے لکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، جس کے نتیجے میں دن بدن لاہور پر لکھنے کا مفید رواج فروغ پا رہا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eزیرِ نظر کتاب منشی محمد دین فوق مرحوم نے شالامار باغ کی تاریخ پر لکھی تھی۔ یہ کتاب پہلی بار 1901 میں لکھی گئی اور اس کی مقبولیت کے بعد 1922 میں دوبارہ شائع ہوئی۔ اس کتاب میں برصغیر میں جہاں جہاں شالامار باغ موجود ہیں، ان کی تاریخ، ناموں اور پسِ منظر پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ اس ناپید کتاب کو دوبارہ تیار، ترتیب اور پروف ریڈنگ کا اہم کام پروفیسر شعیب رضا نے انجام دیا ہے، جو اس سے قبل لاہور پر دو کتب کو اپ ڈیٹ کر چکے ہیں جنہیں ادارہ لاہور شناسی نے شائع کیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eیہ کتاب موجودہ دور تک کی ترتیب اور اصل متن و مصنف کے تعارف کے ساتھ شائع کی جا رہی ہے جو چند دن تک دستیاب ہوگی۔ امید کرتے ہیں کہ لاہوری اس کو پسند کریں گے اور ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ، آپ 100 سالہ شالامار کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور بہت سے علاقوں میں موجود شالامار کی تاریخ سے مستفید ہو سکیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\n\n\u003c\/h3\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169507590241,"sku":null,"price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/1f0a2352870a3de65e513d02a96dccd2_31e2a373-be70-46f4-9e58-da1b6c27114b.jpg?v=1790425371","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/%d9%82%d8%af%db%8c%d9%85%db%8c-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae-%d8%b4%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d9%85%d8%a7%d8%b1-%d8%a8%d8%a7%d8%ba-%db%b1%db%b9%db%b2%db%b2-%d9%85%d9%86%d8%b4%db%8c-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%af%db%8c%d9%86-%d9%81%d9%88%d9%82-qademi-tarikh-shalimar-bagh-1922","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}