مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ایک عورت کا ماتم | عمر ریو ابیلا | Omar Rivabella | آصف فرخی

ایک عورت کا ماتم | عمر ریو ابیلا | Omar Rivabella | آصف فرخی

عام قیمت Rs.330.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.330.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

ایک عورت کا ماتم

عمر ریو ابیلا، ترجمہ: آصف فرخی

زخم مثلِ خندہ قاتل ہے 

اس کتاب کا دائرہِ کار لاطینی امریکہ کا ملک ارجنٹینا ہے، جہاں حکومت کی تبدیلی نے ایسی فوجی آمریت کو فروغ دیا کہ جس نے ملک پر شکنجے جیسی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ہزاروں افراد کو غائب کروا دیا۔ غائب ہو جانے والے ان بے نشان اور بے آسرا لوگوں کی پوری روداد کیسے معلوم ہو سکتی ہے؟ لیکن اس طویل اور اندوہ ناک داستان کے جو اجزاء سامنے آئے ہیں، وہ قید و بند، ظلم و تشدد اور اذیت کے نت نئے طریقے سہتے سہتے موت کی تفصیلات بتاتے ہیں۔ یہ ناول بھی ایسی ہی شہادت کی حیثیت رکھتا ہے۔

عمر ریو ابیلا (Omar Rivabella)

ارجنٹینا میں پیدا ہوئے لیکن کافی عرصے سے نیویارک میں بطور ادیب اور صحافی کام کر رہے ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے زبردست حامی ہیں۔ ان کے متعدد افسانے اور مضامین لاطینی امریکہ میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی بہت سی تحریریں انگریزی میں بھی ترجمہ ہوئی ہیں۔ ناولوں کے علاوہ انہوں نے ہیوی ویٹ چیمپئن جوزے ٹوریس کی سوانح عمری بھی لکھی ہے۔ موجودہ ناول کا انتساب بھی ٹوریس کے نام کیا گیا تھا۔ یہ ناول انگریزی میں پہلی بار 1986ء میں شائع ہوا اور اس کا انگریزی ترجمہ پال ریوئیرا کے اشتراک سے مصنف نے خود کیا تھا۔ اس ناول کو چھپنے کے فوراً بعد ہی بہت سراہا گیا۔ مشہور امریکی ناول نگار نارمن میلر نے اسے غیر معمولی ادب پارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناول انسانی وقار پر دہشت کی یورش اور اذیت اٹھانے والوں کی نفسیات کا مطالعہ ہے۔ ناول نگار بڈ شلبرگ نے اسے صحیح معنوں میں "شاک" پہنچانے والی کتاب تسلیم کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ اسے پڑھیے اور روئیے۔ کرسچن سائنس مانیٹر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کتاب کو جھیل جانا مشکل ہے، یہ اذیت کے پورے سلسلے کی، ان حکومتوں کی جو اس کے لیے احکام جاری کرتی ہیں اور ان معاشروں کی بھی جو اسے برداشت کر لیتے ہیں، شدید مذمت کرتی ہے۔

 کیا اس آخری فقرے کی زد میں ہم اور آپ نہیں آتے!

(آصف فرخی)

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 1 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
K
Khadija Shafi

Amazing