مختار نامہ | کھٹ مٹھے مضامین | مختار پارس
مختار نامہ | کھٹ مٹھے مضامین | مختار پارس
پک اپ کی دستیابی کو لوڈ نہیں کیا جا سکا
ڈاکٹر وزیر آغا
اردو انشائیہ کے کارواں میں ایسے نئے انشائیہ نگاروں کا مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو انشائیہ کو نئے موضوعات اور تازہ اسالیب سے قوت عطا کر رہے ہیں۔ ان انشائیہ نگاروں میں مختار پارس ایک اہم نام ہے۔ مختار پارس کی سب سے بڑی خوبی ان کی خلاقانہ روش ہے۔
وہ معمولی شے، خطیر یا خیال کو انوکھا بنانے کا گر جانتے ہیں مگر ان کی کارکردگی اس نوعیت کی ہے کہ انشائیہ پڑھنے کے بعد قاری کو یوں لگتا ہے جیسے اس نے جو کچھ پڑھا ہے وہ پہلے سے اس کے دل کے کسی گوشے میں موجود تھا مگر اسے دکھائی نہیں دیا تھا۔۔۔۔ یوں تو مختار پارس کے بیشتر انشائیے گتھے ہوئے خیال افروز اور قابل مطالعہ تحریریں ہیں مگر ان میں سے دروازه"، "نہیں" اور "اندھیرا" بطور خاص اول درجے کی تخلیقات ہیں۔ اور ابھی تو ابتدا ہے۔ اگر مختار پارس انشائیے سے اپنے فطری لگاؤ کو برقرار رکھ سکے تو مجھے توقع ہے کہ آگے چل کر وہ اردو کے ایک زندہ رہنے والے
انشائیہ نگار کے روپ میں سامنے آئیں گے۔ میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
Pages 201
شیئر کریں۔
10-Days Buyer Protection
مکمل تفصیلات دیکھیں