میرا بائی | محبت اور مزاحمت کی شاعرہ | ریاض اختر
میرا بائی | محبت اور مزاحمت کی شاعرہ | ریاض اختر
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
زیر نظر مختصر کتاب میرا بائی کی داستان حیات ہے جو کرشن سے پریم کی آنچ میں دھیرے دھیرے سلگتی ہوئی ایک لافانی شخصیت بن گئی۔ ایک بھارتی محقق نے میرا اور تقریباً سات سو سال قبل مسیح کی یونانی شاعرہ سیفو کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے:
میرا سے بڑی شاعرہ ہندوستان کی سرزمین میں آج تک پیدا نہیں ہوئی۔ دنیا بھر کی شاعرات میں دو ہستیاں اس مقام پر ہیں جہاں کوئی اور شاعرہ نہیں پہنچ سکی۔ ان میں سے ایک سات سو برس قبل مسیح کی سیفو ہے اور دوسری سولہویں صدی عیسوی میں ہندوستان کی میرا۔۔۔
یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ میرا بائی کو ہندی ادبیات میں ایک عظیم شاعرہ ماننے کے باوجود، ان کی حیات میں غیر واضح موڑ اور نشیب و فراز پائے جاتے ہیں۔ چند محققین کے سوا، اکثر مضمون نگاروں نے نہ صرف رنگین بیانی اور مرصع نگاری سے کام لیا ہے بلکہ تاریخی حقائق کو سہواً یا قصداً مسخ کرتے ہوئے میرا بائی کی زندگی کو انشا پردازی اور عقیدت کی بھول بھلیوں میں گم کر دیا ہے۔
راقم نے اس کتاب میں ان تمام مغالطوں اور لفاظیت سے قطعِ نظر صداقت اور حقائق تک پہنچنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان میں غالباً یہ پہلی کاوش ہے جسے اردو زبان میں پیش کیا جا رہا ہے۔
(ادارہ)
ISBN 9786273001647
شیئر کریں
