مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

پناہ | فریدون تنکابنی | محمد اطہر مسعود

پناہ | فریدون تنکابنی | محمد اطہر مسعود

عام قیمت Rs.280.00 PKR
عام قیمت Rs.350.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.280.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
فریدون تنکابنی (پیدائش: 1937ء) کا شمار ایران کی رائٹرز ایسوسی ایشن کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ ساتھی ادیبوں کے ہمراہ اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے آپ ہمیشہ پیش پیش رہے۔ 1979ء کے انقلاب کے بعد بھی کمیونزم کی طرف جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت ’حزب تودہ‘ کی ذیلی ادبی تنظیم ’شورائے نویسندگان و ہنرمندانِ ایران‘ (ایران کی کونسل برائے مصنفین و فنکاران) کے پلیٹ فارم سے آپ کی ادبی سرگرمیاں جاری رہیں، تاہم حکومتِ وقت کی جانب سے حزبِ تودہ کے رہنماؤں کی گرفتاری اور سوشلسٹ رجحان رکھنے والے ادیبوں پر عرصہ حیات تنگ کیے جانے کے باعث
کئی دیگر ادیبوں کی طرح آپ بھی ترکِ وطن پر مجبور ہو گئے۔ آج کل کولون (جرمنی) میں مقیم ہیں۔
محمد اطہر مسعود فارسی زبان و ادب اور برصغیر کی موسیقی میں گہری علمی و عملی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی تاحال شائع شدہ کتب میں ’پربت کے اس پار‘ (فارسی افسانوں کے اردو تراجم)، ’جمال کہانیاں‘ (فارسی افسانوں کے اردو تراجم)، ’مقالاتِ مسعود‘ (برصغیر کی موسیقی پر تحقیقی مقالات)، ’نغمۂ قدسی‘ (واجد علی شاہ کی تالیف ’صوت المبارک‘ پر امیر مینائی کی تحریر کردہ شرح کا اردو ترجمہ)، ’چندی گڑھ تک‘ (سفرنامہ)، ’ہندوستان کی موسیقی‘ (پہلی آل انڈیا میوزک کانفرنس 1916ء میں مولانا عبدالحلیم شرر کے کلیدی خطبے کی ترتیبِ متن مع تعلیقات) اور برصغیر کی کلاسیکی موسیقی پر رشید ملک کے مضامین کی کتاب (Doyens of Subcontinental Music) کی ترتیب و تدوین شامل ہیں۔
مکمل تفصیلات دیکھیں