مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

چراغاں والی رات | ہرکیرت کور چاہل | ابوبکر

چراغاں والی رات | ہرکیرت کور چاہل | ابوبکر

عام قیمت Rs.500.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.500.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

یہ ناول چار نسلوں کی کہانی بیان کرتا ہے۔ پہلی جیمل، دوسری اس کا بیٹا سریندر، تیسری اس کا پوتا من راج اور چوتھی اس کا پڑپوتا جشن سنگھ۔ جیمل کیا ہوا، اس کی نسل کو بھگتنا پڑتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہ مادی اعتبار سے تو مستحکم ہو جاتا ہے مگر اردگرد میں اس کی بدنامی ہمیشہ اس کا پیچھا کرتی ہے۔ ہجرت کر کے آنے والوں کے ساتھ مہاجر کا ٹھپہ چوتھی نسل تک بھی نہیں مٹتا۔ اپنی دھرتی سے کٹ جانے کے بعد انسان کس طرح پل پل مرتا ہے، اسے مختلف کرداروں کے ذریعے خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ مہر کیرت کور نے بنا کسی تاثر کے ایک سچی اور کھری ناول نگار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

مرکزی کردار نجمہ (مسلمان) اور جیمل (سکھ) اس کی مثالیں ہیں۔ ان کے نظریے کے مطابق دنیا اچھے اور برے لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ ناول کا پلاٹ اور اس میں کرداروں کی بُنت اس طرح ہوئی ہے کہ قاری خود کو ناول کا کردار ہی سمجھنے لگتا ہے۔ تقسیم کے موضوع پر تینوں پنجابوں میں بہت لکھا گیا ہے، اس لیے اس موضوع پر کثرتِ تحریر کے بعد اب اس پر لکھنا اتنا دلکش نہیں رہا۔ ایسے وقت میں لکھاری کا بیان کرنے کا ڈھنگ ہی اس مشکل سے اسے نکالتا ہے۔ مہر کیرت کور ایک پختہ کار لکھاری ہیں اور ان کے تخلیقی تجربے نے اس مشکل سے انہیں سرخرو کیا ہے۔ کردار نگاری، مکالمہ، منظر کشی اور پرانے موضوع کو نئی سوچ کے ساتھ پیش کرنے نے 'چراغاں والی رات' کو امر کر دیا ہے۔

ڈاکٹر شبنم اسحاق

ISBN 9786273002071

صفحات: 215

مکمل تفصیلات دیکھیں