مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

چیئرمین ماؤ کے ساتھ لانگ مارچ | چھن چھانگ فنگ | Long March With Chairman Mao

چیئرمین ماؤ کے ساتھ لانگ مارچ | چھن چھانگ فنگ | Long March With Chairman Mao

عام قیمت Rs.420.00 PKR
عام قیمت Rs.700.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.420.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

چینی مزدوروں اور کسانوں کی سرخ فوج نے 1933-36ء کے

دوران چینی کمیونسٹ پارٹی اور چیئرمین ماؤ کی قیادت میں دشمن کے سخت محاصروں کو توڑتے اور بے شمار خطرات اور مشکلات پر قابو پاتے ہوئے شہرہ آفاق 25000 لی (12500 کلومیٹر) لانگ مارچ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

 یہ کتاب مصنف کی 1930ء سے 1936ء تک کے عرصے کی یادداشتوں پر مشتمل ہے، جس کے دوران انہوں نے چیئرمین ماؤ کے اردلی اور پھر محافظ کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ اس کتاب میں انہوں نے چیئرمین ماؤ کی، خاص طور پر لانگ مارچ کے دوران، زندگی اور سرگرمیوں کے بارے میں اور سرخ فوج کے کردار کے بارے میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ہیں۔

انقلاب کے بارے میں یادداشتوں پر مبنی اس کتاب میں اس زمانے کے تاریخی واقعات اور چیئرمین ماؤ کے انقلابی تصور اور سادہ زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کتاب میں دو مضامین "خوشگوار یادیں" اور "لانگ مارچ کے بارے میں" کے طور پر شامل ہیں۔ پہلے مضمون میں مصنف نے چند ضمنی واقعات کی نشاندہی کی ہے اور ساتھ ہی اس ملاقات کا ذکر کیا ہے جو مصنف نے نئے چین کے قیام کے بعد چیئرمین ماؤ سے کی تھی۔ دوسرے مضمون میں لانگ مارچ کے پس منظر پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ قارئین واقعات کو زیادہ اچھی طرح سمجھ سکیں۔ اس کتاب میں متعدد تصاویر بھی شامل ہیں۔

مکمل تفصیلات دیکھیں