مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ڈرائنگ ماسٹر ناول | وبھاوری شرورکر

ڈرائنگ ماسٹر ناول | وبھاوری شرورکر

عام قیمت Rs.350.00 PKR
عام قیمت Rs.700.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.350.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
سوانحی ناول "کھارے ماسٹر" مصنفہ کے والد آننت کھارے کی جیون کتھا ہے۔ اس وقت مصنفہ، وبھاوری کی اپنی عمر تقریباً چھیاسی برس تھی۔ کسی کے بھی سوانح حیات لکھنے میں جب یک رخی، یعنی محبت، عقیدت یا نفرت کا پہلو حاوی ہو تو قاری کے لیے چاشنی اور دلچسپی کم ہو جاتی ہے، اور اگر بیٹی یا بیٹے کے قلم سے اظہار ہو تو ممدوح ایک بشر نہیں بلکہ فوق البشر شخصیت کے روپ میں سامنے آتا ہے۔ وبھاوری نے اسے ناول کے رنگ میں ڈھال کر دلچسپ اور قابلِ تعریف بنا دیا ہے۔ یہ محض اس کے والد کی عقیدت مندانہ داستانِ حیات نہیں بلکہ اس کی بشری کوتاہیوں، خامیوں، خواہشات اور انہیں پورا کرنے کے لیے اسے کن مراحل سے گزرنا پڑا، کیا کیا مشکلات در پیش آئیں اور کس بلند ہمتی سے اس نے اپنا نصب العین پایا، سب کو بیان کرتے ہوئے صاف گوئی سے کام لیا ہے۔ اس کہانی میں وبھاوری نے ہندو سماج میں لڑکیوں کی حالت زار، سیاسی ماحول، انگریز حکمرانوں کے استبدادی ہتھکنڈے اور عام لوگوں کی سوچ کے علاوہ دھرم کے نام پر استحصال کی شاندار عکاسی کی ہے۔
کھارے ماسٹر (ناول) از وبھاوری شیرورکر
ڈرائنگ ماسٹر ناول
وبھاوری شیرورکر
صفحات 184
مکمل تفصیلات دیکھیں