کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں | ڈیل کارنیگی
کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں | ڈیل کارنیگی
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں ڈیل کارنیگی کی بہترین کتاب ہے۔ موٹیویشن کے موضوع پر بہت سی کتب آپ کی نظر سے گزری ہوں گی لیکن یہ کتاب دوسری کتابوں سے بہت مختلف ہے۔ اس کتاب میں ڈیل کارنیگی نے مختلف ادیبوں، فلمی ستاروں، محنتی لوگوں، شعبدہ بازوں، من چلے لوگوں، کنجوس لوگوں، چالاک لوگوں، گویا بہت ساری فیلڈز کے ماہر، مشہور اور کامیاب لوگوں سے مل کر اُن کی کامیاب باتیں اس کتاب میں لکھی ہیں۔ جن کو پڑھ کر محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ مایوسیاں دور ہوتی ہیں اور کام کرنے کی لگن میں اضافہ ہوتا ہے۔
ڈیل کارنیگی کی تحریروں کا مرکز یہ رہا ہے کہ وہ کہتا ہے کہ یقین اور اعتماد کی ڈور کو اپنے ہاتھوں سے نہ چھوٹنے دو، وہ انسانوں سے محبت کا درس دیتا ہے اور اپنے قاری کو اپنے گر اور فن سے آگاہ کرتا ہے۔ ڈیل کارنیگی کتنا بڑا ماہرِ نفسیات ہے کہ اس نے ایسے موضوعات کا انتخاب کیا کہ اس نے مایوسیوں اور محرومیوں کی دلدل میں دھنسے ہوئے لوگوں کو کامیاب زندگی کی شاہراہ پر ڈال دیا۔
شیئر کریں
