مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

کربِ خودی، عابد رضا شاہین

کربِ خودی، عابد رضا شاہین

عام قیمت Rs.700.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.700.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

جناب عابد رضا شاہین کی پہلی کتاب ” فغان خرد“ میں جن محترم ہستیوں نے آپ کے اشعار اور آپ کی شخصیت پر اظہار خیال کیا، اُن میں جناب حضور الرحمن شاہ محمد مدظل العالی، جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ ناصرہ اقبال (بہو شاعرِ مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)، جناب امجد اسلام امجد مرحوم و مغفور، جناب ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم و مغفور (کالم نویس روزنامہ نوائے وقت) اور جناب پروفیسر سید محمد نثار صفدر مرحوم و مغفور کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ ان محترم المقام لوگوں نے آپ کی شاعری پر اس قدر عقیدت، محبت اور اخلاص کے ساتھ لکھا ہے کہ اب مجھ سمیت کسی بھی دوسرے ادیب یا شاعر کو آپ کی شاعری اور شخصیت پر لکھنے کی جرات نہیں۔ ویسے بھی بشمول مجھ ناچیز کے اور دیگر اہل علم و ادب کے نزدیک آپ کی پہلی کتاب پر جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ ناصرہ اقبال (بہو شاعرِ مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ) کا اظہارِ خیال کسی بھی علمی اور ادبی کتاب پر پہلا اور آخری اظہارِ خیال ہے۔ لہذا اب صرف جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ ناصرہ اقبال (بہو شاعرِ مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ)، جناب ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم و مغفور (کالم نویس روزنامہ نوائے وقت) اور جناب پروفیسر سید محمد نثار صفدر مرحوم و مغفور کے اظہار ہائے خیال کو بطور تبرک اور تحفہ علم سمجھتے ہوئے،

ان کے اظہارِ خیال میں سے چیدہ چیدہ سطور کو آسان پیرائے میں شائع کیا جا رہا ہے۔

تحریر و تحقیق: جبران خلیل، ایڈیٹر پاکستان لاء جنرل

سابق سیکرٹری پنجاب بار کونسل

مکمل تفصیلات دیکھیں