مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

آلے میں دیوا، رانا تصویر احمد

آلے میں دیوا، رانا تصویر احمد

عام قیمت Rs.500.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.500.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

رانا تصویر احمد ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ ملتان شہر کی کوئی ادبی، سیاسی اور سماجی تقریب ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ صحافت کا میدان ہو یا خطابت کا، ان کی تحریر اور تقریر دونوں اپنے علمی خزانے سے بھر پور ہوتی ہیں۔ میرا ان سے تعارف 2017 میں ہوا جب ہریانوی زبان بولنے والے لوگ اپنی مادری زبان کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا رہے تھے۔ ان آٹھ سالوں میں ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اتنا کام اور سفر کیا کہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم بن گئے۔ موصوف ایک ادبی و ثقافتی تنظیم "بزمِ احباب" کے سرپرست، ہریانوی زبان و ادب اور ثقافت کی تنظیم "نوہرہ" کے چیئرمین اور صوبہ ملتان تحریک کے صدر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی تنظیموں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ نوہرہ میگزین کے مدیرِ اعلیٰ بھی ہیں۔ میں نے رانا صاحب کو ایک مرنجاں مرنج طبیعت والا انسان پایا جو اپنے دوستوں کے لیے ایک شجرِ سایہ دار کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ مصرع کہ "سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے"، ان پر صادق آتا ہے۔ اپنی مادری زبان ہریانوی کے لیے دامے، درمے، سخنے کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ اس سے قبل ان کی مرتب کردہ ہریانوی افسانوں کی کتاب "مائی کی چیس" چھپ چکی ہے۔ اب انہوں نے ہریانوی زبان پر تحقیقی مقالات پر مشتمل کتاب "آلے میں دیوا" پر محنت کی ہے۔ رانا تصویر احمد نے پورے پاکستان سے آنے والے ہریانوی زبان کے طالب علموں کی نہ صرف رہنمائی کی بلکہ یونیورسٹی میں مقالے الاٹ کروانے اور ان کے لیے مواد مہیا کرنے تک میں طلباء کی مدد کی۔ ہریانوی زبان کی حفاظت، ترویج اور اشاعت کے لیے ہمہ وقت مصروف اور تیار رہتے ہیں۔ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے، پڑھیے اور اپنے خیالات سے نوازے۔

اختر مرزا

جنرل سیکریٹری نوہرہ پاکستان

صفحات 230

مکمل تفصیلات دیکھیں