{"product_id":"dastan-e-inqalab-iran-داستان-انقلاب-ایران-mehmood-talwvi","title":"داستان انقلابِ ایران، محمود تلوى","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"center\" style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 22.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eپیش لفظ\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 22.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eاسلامی انقلاب بلاشبہ عالمی تاریخ کے سب سے زیادہ حیران کن اور دورِ حاضر کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ اب تک اس سے متعلق مختلف زبانوں میں سینکڑوں کتابیں لکھی جا چکی ہیں، اس کے باوجود ابھی تک بہت سے معاملات اور ان سے متعلق جزویات پسِ پردہ ہیں جن کے بارے میں نہ بتایا گیا ہے اور نہ لکھا گیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eانقلابِ ایران کے بارے میں پہلی کتابیں انقلاب کے دوران اور اس کی کامیابی کے بعد ایران سے باہر شائع ہوئیں۔ ایران کے مسائل کے ماہرین، غیر ملکی یونیورسٹیوں کے محققین، اور دیگر مصنفین و صحافی جو انقلاب کے دوران ایران میں موجود تھے، انہوں نے انقلابِ ایران سے متعلق پہلی کتابیں 1979ء میں یورپ اور امریکہ میں شائع کیں۔ اس کے بعد ان امریکی اور انگریزی سفیروں نے جو سابقہ حکومت کے آخری ایام میں وہاں تعینات تھے، نیز کئی ممالک کے صدور اور عہدیداروں نے اپنی تحریریں پیش کیں اور ہر ایک نے ایرانی انقلاب کے عمل کو اپنے زاویہ نگاہ سے دیکھا اور لکھا۔ انہوں نے انقلاب سے جڑے مسائل کو داخلی یادداشتوں، مقالات، گفتگوؤں یا سیمیناروں کی شکل میں پیش کیا تاکہ دوسرے ممالک میں انقلابِ ایران کو سمجھا جا سکے۔ انہوں نے اس ضمن میں تجزیہ و تحلیل کے اسلوب اختیار کیے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eاس کتاب کے مصنف نے غیر ملکی لکھاریوں کی شائع شدہ تحریروں کے تراجم کو تاریک گوشوں اور تاریخ کے اہم ترین اور ناشناختہ پہلوؤں کو روشن کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان تحریروں کے فارسی تراجم میں پیش رفت ہوئی اور انقلابِ ایران سے متعلق پانچ اہم کتابیں، جن کی فہرست اس کتاب کے آخر میں دی گئی ہے، فارسی زبان میں شائع ہوئیں۔ اس کے بعد دیگر لکھاریوں، مترجمین اور غیر ملکی مصنفین کی تحریروں کے تراجم بھی منظرِ عام پر آ گئے۔ جس تاریخ تک یہ کتاب اشاعت کے لیے تیار ہوئی، مجموعی طور پر تقریباً بیس کتابیں مختلف محققین، مصنفین اور غیر ملکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے انقلابِ ایران کی کیفیت اور سابقہ رجیم کے خاتمے کے عوامل کے بارے میں فارسی میں ترجمہ ہو کر شائع ہو چکی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eاس کے باوجود، ماضی کے سالوں میں اور انقلابِ ایران کے بعد گزشتہ حکومت کے بارے میں، اور انقلاب کی وجوہات، عوامل، کیفیت اور اس کے نتائج کے بارے میں ملک سے باہر شائع ہونے والی سینکڑوں کتابوں میں سے ایک بڑی تعداد ابھی تک فارسی میں منتقل نہیں ہو سکی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایران سے متعلق جن کتابوں کا ذکر اس کتاب کے آخر میں کیا گیا ہے، یہ کتاب بہت سے ایسے عنوانات کو بخوبی نمایاں کرتی ہے جو ابھی تک شائع نہیں ہوئے۔ اور قابلِ توجہ نکتہ یہ ہے کہ اس قبیل کی کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ، جو سابقہ حکومت کے خاتمے کی وجوہات و عوامل اور انقلابِ ایران کے اثرات کے بارے میں ہے، بیرونِ ممالک ابھی بھی جاری ہے۔ انقلابِ ایران، تاریخ کے اہم ترین انقلابات میں سے ایک کے طور پر، یونیورسٹیوں کے ہزاروں لیکچروں اور تحقیقات کا موضوع بنا ہوا ہے اور بہت سے ایسے لیکچروں اور مقالات میں، جو ان یونیورسٹیوں میں نشر ہوئے، اس کا موازنہ حالیہ تاریخ کے بڑے عالمی انقلابات سے کیا جاتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eاگرچہ اسلامی انقلابِ ایران اور اس کے نتائج و اثرات کے بارے میں ملک سے باہر سینکڑوں کتابیں شائع ہو چکی ہیں، مگر وہ کتابیں جو اس انقلاب کے دل اور مرکز میں ایرانیوں کی طرف سے لکھی گئی ہیں، انہیں انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے، جبکہ یہ عظیم تاریخی واقعہ اس لائق ہے کہ اسے مختلف زاویہ ہائے نگاہ اور گوناگوں سمتوں سے سمجھا جائے اور اس کا تجزیہ و تحلیل کیا جائے۔ تاریخِ اسلامی انقلابِ ایران کسی ایسے فرد کو لکھنی چاہیے جو خود انقلاب کے عمل میں شامل رہا ہو اور ان حقائق سے جن سے ابھی تک صحیح۔۔۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eصفحات 784\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169500119137,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/IRan_1a7302f7-61a6-4779-933c-67fe2a6e1b28.jpg?v=1790425337","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/dastan-e-inqalab-iran-%d8%af%d8%a7%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-mehmood-talwvi","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}