{"product_id":"lahore-kal-aaj-or-kal","title":"لوہاور | Lohawar | اعجاز","description":"\u003cdiv class=\"m8h3af8h l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf n3t5jt4f\"\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاعجاز کا ناولٹ ’’لوہاور‘‘ کمرے میں پھیلی ہوئی بے ترتیبی سے شروع ہوتا ہے۔ یہ بے ترتیبی آج کے جیون کی بے ترتیبی بھی ہے۔ اس بے ترتیبی کے باعث آج کا انسان کئی امراض کا شکار ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے اسے اپنی زندگی ہاری ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ اس ناول میں انسان کی ناکام محبت ہی نہیں، شہر کی بے ترتیبی کے رنگ بھی موجود ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاعجاز نے اپنے اس ناولٹ ’’لوہاور‘‘ میں کئی رنگ دکھائے ہیں؛ جیسے کہ کرداروں کی ناکام محبت کی بات کرتے ہوئے انہوں نے ہر کردار کے کئی پہلو اجاگر کیے ہیں۔\u003c\/div\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eپنجابی زبان میں ناول کی روایت کافی مستحکم ہو چکی ہے اور اب اس میں نت نئے تجربات بھی ہو رہے ہیں۔ اعجاز صاحب نے اس ناولٹ ’’لوہاور‘‘ میں بھی پنجابی زبان کے مختلف لہجوں میں گفتگو کرتے کرداروں کو بڑی گہری نظر سے بیان کیا ہے۔ اس میں ان کا بھرپور مطالعہ اور جدید ناول پر گہری نظر دکھائی دیتی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاعجاز نے روزنامچوں، رپورٹوں، خبروں اور تحقیقی مقالوں کو ناول کی کہانی کا ہی ایک حصہ بنا کر استعمال کیا ہے، یہ تکنیکی لحاظ سے ایک نیا تجربہ ہے جو انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ کیا ہے اور اسے شروع سے آخر تک خوب نبھایا بھی ہے۔ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین بن رہی ہے، جس سے پورا لاہور متاثر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ اعجاز صاحب نے اس ناولٹ میں اس منصوبے کے خلاف نعروں کو بھی بیان کیا ہے اور کرداروں کو فطری انداز میں پیش کیا ہے۔\u003c\/div\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمجھے اس ناول میں لاہور کی زندگی کے کئی پہلو نظر آتے ہیں، مگر ان میں زیادہ تر پہلو وہ ہیں جن سے لاہور والوں کی زندگی کسی نہ کسی طرح متاثر ہوتی دکھائی دیتی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاعجاز صاحب نے اپنے ناولٹ میں آج کی زندگی کو عکس بند کیا ہے، جہاں سڑکیں بن رہی ہیں اور انسان بے گھر ہوتے جا رہے ہیں۔ اسے بیان کرتے وقت لکھاری کھردرے اسلوب سے بچ کر نکلا ہے۔ مختلف چیزیں بیان کرتے ہوئے ہر شے کے بیان کے حق کو ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\n\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\"\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eڈاکٹر کرامت علی مغل\u003c\/div\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eایڈیٹر ’’رویل‘‘ لاہور\u003c\/div\u003e\n\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eصفحات 112\u003c\/div\u003e\n\n\n\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169570832481,"sku":"9789695624777","price":200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/nw_day_-_2026-01-17T190717.049.jpg?v=1790425798","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/lahore-kal-aaj-or-kal","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}