{"product_id":"muhammad-ali-son-fazal-muhammad-muhammad-ali","title":"محمد علی کے بیٹے فضل محمد | محمد علی","description":"\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003eاگر استادِ گرامی چوہدری محمد علی کو تعلیم و تعلم اور فلاح و بہبود کا ادارہ کہا جائے تو بجا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے جو نمایاں کارنامے انجام دیے، جن نیک کاموں کی بنیاد رکھی اور انہیں پروان چڑھانے کے لیے جو نظام وضع کیے، وہ مثالی ہیں۔ چوہدری صاحب نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کا انتخاب از خود کیا۔ وہ SST\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003eکسی ایک شخص کے نہیں بلکہ ایک ادارے کے کردار تھے۔\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003eرہے، ہیڈ ماسٹر رہے، ADI اور DEO رہے۔ ہر مقام اور ہر عہدے پر ایسا منفرد اور یگانہ کام کیا کہ عوام الناس مستفید ہوئے۔ آغاز اپنے خاندان سے کیا۔ ان کے فراہم کردہ تعلیمی اور کیریئر سازی کے ماحول سے ان کے چھوٹے بھائیوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنے اپنے محکموں کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے۔ یہی سلسلہ انہوں نے فاطمہ اینڈ فضل سینٹر کے پلیٹ فارم سے اپنے گاؤں اور نواحی علاقوں کے لوگوں کے لیے شروع کیا۔ نہ صرف بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا نظام بنایا بلکہ اپنے گاؤں کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کیا، نیز بیواؤں کے لیے روزگار کے وسائل اور جوان بیٹیوں کی شادی بیاہ کے مسائل بھی خود بخود حل ہونے لگے۔ سائنسی بنیادوں پر رواں\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003eدواں ان کے فلاحی نظام کی بدولت غریبوں اور مسکینوں کی زندگی کی مشکلات آسان ہوئیں۔ ان کے شروع کردہ رفاہی کاموں میں ان کے تمام چھوٹے بھائی دامے، درمے اور سخنے بہت شاندار\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003eکردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔ آج کل چوہدری صاحب خود اپنے خاندان سمیت امریکہ کے شہر میامی میں مقیم ہیں مگر وطنِ عزیز میں ان سے متعلقہ علاقوں میں فلاحی سلسلے جاری و ساری ہیں۔۔۔۔ ان کے چھوٹے بھائی عبدالمجید جمیل چوہدری، جو خود بھی محکمہ زراعت میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے، نے بجا طور پر انہیں خاندان کا قائدِ اعظم قرار دیا ہے۔ شاید اس میں ان کے نام کی برکت بھی شامل ہو، کیونکہ اس نام کی کئی شخصیات نے عظیم کارنامے انجام دیے ہیں۔ خواہ وہ محمد علی جوہر ہوں، محمد علی جناح ہوں یا محمد علی چوہدری (1956ء کے آئین ساز)۔۔۔۔ ہمارے چوہدری محمد علی نے جو قابلِ تحسین تاریخی کارنامے انجام دیے ہیں، ان سے انہوں نے اپنے نام کی لاج رکھی ہے:\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003eتم ڈھونڈنے نکلو گے مگر پا نہ سکو گے\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003eپروفیسر (ر) ڈاکٹر مختار احمد ظفر، سابق کنٹرولر و چیئرمین\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: center;\" data-mce-style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cstrong\u003e(انچارج) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ملتان\u003c\/strong\u003e\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169539768417,"sku":null,"price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/muhammadali_b7a25bcb-0d70-48f9-b664-a1e568546862.jpg?v=1790425508","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/muhammad-ali-son-fazal-muhammad-muhammad-ali","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}