{"product_id":"multan-tarikh-k-ainay-mein","title":"ملتان تاریخ کے آئینے میں","description":"\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eزیر نظر کتاب ملتان پر لکھے گئے مضامین کا مجموعہ ہے جو تاریخ، تصوف، ادب، ثقافت اور دیگر موضوعات پر مشتمل ہے۔ میں جب بھی ملتان پر کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو مجھے اس بات کا شدت سے احساس رہتا ہے کہ کسی بھی محقق نے ملتان کی تاریخ کا مکمل احاطہ نہیں کیا، اس میں قصور محقق کا نہیں بلکہ اس کی پانچ ہزار سالہ تاریخ کا ہے جو ہر دور میں اس طرح پھیلی ہے کہ کوئی لکھنے والا تاریخِ ملتان کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ملتان کی تاریخ کا جائزہ نہیں لیا۔ کتاب کی تدوین کے دوران بہت \u003cspan\u003e\u003ca tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eسارے نئے واقعات پڑھنے کو ملے جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اس طرح کی کتاب کو بہت پہلے منظرِ عام پر آ جانا چاہیے تھا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہ کتاب کسی ایک محقق کی لکھی ہوئی نہیں بلکہ اس میں آپ کو درجنوں اہل قلم کے مضامین پڑھنے کو ملیں گے جو انہوں نے ملتان پر مختلف اوقات میں لکھے۔ اسی وجہ سے یہ کتاب اپنے اسلوب کی بدولت ہر مضمون میں مختلف دکھائی دے گی۔ مجھے خود بھی جب یہ مضامین بار بار پڑھنے پڑے تو ہر بار ہر مضمون نے مجھے نیا لطف دیا۔ یقیناً آپ بھی اسی کیفیت سے گزریں گے۔ اس کتاب کو مرتب کرنے میں اگرچہ کئی سال لگ گئے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میری محنت رائیگاں نہیں گئی۔ اس وقت آپ کے ہاتھوں میں تاریخِ ملتان پر سو سے زائد مضامین پر مشتمل پہلی کتاب ہے۔ آنے والے دنوں میں جو بھی کوئی کام کرے گا، بہت سی کتابوں کی بجائے یہ کتاب اسے ملتان کی تاریخ کے متعلق بہت سے راستے دکھائے گی۔ جس کے بعد مجھے امید ہے کہ ملتان کے مختلف گوشوں پر اور بھی کام سامنے آئیں گے۔ میں ان تمام اہل قلم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ملتان پر قلم اٹھایا، اسے کتابی صورت دی اور پھر وہ مجھ تک پہنچایا۔ آپ کے سامنے ایک ایسی کتاب ہے جسے میں ملتان سے محبت کرنے والے ہر بڑے اور چھوٹے کے لیے پیش کر رہا ہوں۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eملتان تاریخ کے آئینے میں\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eترتیب، تہذیب و تدوین | خلیل احمد\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eصفحات | 576\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169580499041,"sku":"978969562","price":840.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/multan-tareekh-kay-aainy-me-Copy-scaled_61a7a3ad-fc93-4c2d-acd2-5d0bd0a04f06.jpg?v=1790425881","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/multan-tarikh-k-ainay-mein","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}