سر کوہِ آدم | محمد نعیم خان
سر کوہِ آدم | محمد نعیم خان
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
سیر کوہِ آدم کے مصنف محمد نعیم خان کا تعلق جنت نظیر (آزاد) کشمیر کے شہر راولا کوٹ سے ہے۔ کولمبو کا یہ سفرنامہ چوبیس فروری سے سات مارچ سنہ دو ہزار انیس تک کے دورانیے کو محیط ہے۔ مصنف نے اس سفر نامے کو مختلف مقامات اور مواقع کی منظر کشی کی مناسبت سے کہیں افسانوی اور کہیں بیانیہ انداز و اسلوب سے مزین کیا ہے اور یہی اس سفر نامے کا خاص وصف ہے۔ تحریر میں گاہے گاہے سری لنکن، ہندی، اردو، انگریزی اور پنجابی کے الفاظ بھی ملتے ہیں۔ کہیں کہیں مکالماتی رنگ سفرنامے میں ڈرامائی اور افسانوی کیفیت بھرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ کہیں معلومات کا بیان سفر نامے میں داستانوی و دیو مالائی دلکشی سے عبارت ہے۔ ایک باخبر سفرنامہ نگار کی طرح انھوں نے دورانِ سیاحت نہایت مستعدی سے دستیاب معلومات اور مشاہدے کو نوٹس کی صورت میں محفوظ کر کے سفرنامے میں بیان کر دیا ہے۔ اس سفر نامے میں سری لنکا کے قومی تہواروں، عقائد، رسم و رواج، لسانی، ثقافتی و تہذیبی خواص کے ساتھ ساتھ تاریخی، جغرافیائی، معاشرتی اور معاشی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ الغرض، سیر کوہِ آدم میں سفرنامے کے جملہ لوازمات موجود ہیں۔ مجھے امید ہے محمد نعیم خان کی یہ کا وش سفرناموں کی دنیا میں قابلِ قدر اضافہ ہوگا۔
ڈاکٹر سورج نارائن
کہتے ہیں ہر تیراک غوطہ خور نہیں ہوتا لیکن ہر غوطہ خور تیراک ہوتا ہے۔ اسی طرح ہر مسافر سفر نامہ نگار نہیں ہوتا لیکن ہر سفر نامہ نگار مسافر ہوتا ہے۔ ہمارے عزیز دوست نعیم خان اپنی طبیعت اور مزاج کے اعتبار سے سیماب صفت مسافر اور سفرنامہ نگار واقع ہوئے ہیں۔ اپنے سفر سری لنکا کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے کولمبو تک اور پھر ہوٹل میں قیام و طعام کے تمام مرحلوں پر نعیم کی آنکھیں ہر نئے منظر کو اپنی گرفت میں لیتی نظر آ رہی ہیں۔ چھوٹے چھوٹے واقعات اور مکالمات کو انہوں نے دلچسپ پیرائے میں بیان کیا ہے، جس میں مبالغہ آرائی کم اور حقیقت نگاری زیادہ ہے۔ وہ فطری انداز میں مکالمے کرتے ہیں اور پھر بیانیہ انداز میں انہوں نے وہ سب کچھ تحریر کر دیا ہے جس سے ان کا واسطہ یا سابقہ پڑتا رہا ہے۔ مجموعی طور پر زیرِ نظر سفرنامہ اپنے مشاہدات، تجربات، منظر نگاری اور مکالمہ نگاری میں اپنے موضوع پر بہترین لوازمہ ہے۔ واقعات کو درج کرنے میں بڑی احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔ یوں نعیم کی یہ پہلی کاوش ان کے ادبی سفر کی شروعات ہے، ان سے اس راہ میں مزید پیش قدمی کی امید ہے۔
ڈاکٹر ظفر حسین ظفر
ISBN 9786273000763
شیئر کریں
