{"product_id":"socialist-jamhoriyat","title":"محمد علی جناح","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eمحمد علی جناح (سوانح عمری) از کانجی دوارکاداس\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجب میں نے پہلی کتاب پڑھنی شروع کی تو اس وقت مجھے اس کے مصنف کانجی دوارکاداس اور قائداعظم محمد علی جناح کے گہرے ذاتی تعلقات کا علم نہ تھا۔ کانجی دوارکاداس، قائداعظم کے نہایت قریبی دوست تھے۔ انہوں نے قائداعظم کو بہت قریب سے دیکھا تھا، اس لیے جو باتیں انہوں نے لکھی ہیں ان میں سے بہت سی باتیں بہت سے لوگوں کے لیے بالکل نئی ہوں گی۔ اسی بنا پر مجھے خیال آیا کہ اگر ان تمام باتوں کو، جو قائداعظم کے بارے میں ان دو کتابوں کے صفحات پر بکھری ہوئی ہیں، یکجا کر کے مرتب کر لیا جائے تو قائداعظم کی شخصیت کے کچھ نئے زاویے سامنے آئیں گے اور یہ مواد مستقبل کے سوانح نگار کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ چنانچہ مصنف سے ملاقات کر کے میں نے یہ خیال ان کے سامنے پیش کیا۔ وہ خوش ہوئے اور ترجمہ اور ترتیب، دونوں کی اجازت دے دی۔ اس وقت تک ان کی دوسری کتاب شائع نہیں ہوئی تھی، اس کے باوجود انہوں نے اس کا مسودہ میرے حوالے کر دیا تاکہ میں اس میں سے بھی مواد حاصل کر سکوں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47169568768097,"sku":"9789695628447-2","price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0716\/2449\/1105\/files\/Jinnah-Copy-scaled.jpg?v=1790425776","url":"https:\/\/rohtasbooks.com\/ur\/products\/socialist-jamhoriyat","provider":"Rohtas Books","version":"1.0","type":"link"}