مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

آسٹریا کی جدید شاعری کا انتخاب | ایک نظر کافی ہے | محمد اکرام چغتائی

آسٹریا کی جدید شاعری کا انتخاب | ایک نظر کافی ہے | محمد اکرام چغتائی

عام قیمت Rs.400.00 PKR
عام قیمت Rs.800.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.400.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

آسٹریا کی جدید شاعری کا یہ انتخاب ملنے بولٹن اور ہربرٹ کوہنر

کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو نیو یارک سے 1985ء میں طبع ہوا۔ اس کے مرتبین نے یہ اہتمام کیا تھا کہ ہر نظم کے انگریزی ترجمے کے ساتھ اس کا اصل جرمن متن بھی مقابل صفحے پر درج کر دیا جائے۔ زیرِ نظر اردو ترجمہ اسی انتخاب کو پیشِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے، لیکن اس ترجمے میں انگریزی ترجمے کے ساتھ ساتھ شاعری کے جرمن متن سے بھی استفادہ کیا گیا ہے اور حتی‌المقدور یہ کوشش کی گئی ہے کہ یہ مجموعہ ترجمہ در ترجمہ کے بجائے اس زبان کے قریب رہے جس میں یہ شاعری کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ مشمولہ شعراء کے سلسلے میں اصل انتخاب کے سالِ اشاعت یعنی 1985ء کے بعد جو تنقیدی، تحقیقی، سوانحی اور تدوینی کام ہوا ہے، اس کو بھی بالاختصار شامل کر لیا جائے۔ اس کے لیے آسٹرین ادب سے متعلق تازہ تالیفات اور بعض حوالہ جاتی کتب سے ضروری معلومات کو بھی شعراء کے سوانحی حصوں میں شامل کر دیا گیا ہے۔

جہاں تک ہماری معلومات کا تعلق ہے، آسٹریا کی جدید شاعری کا یہ پہلا انتخاب ہے، جسے اردو میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہمارے شائقینِ ادب بالخصوص شعرائے کرام ذوق و شوق سے ایک ایسے ملک کی شاعری کا مطالعہ کریں گے، جس کے بارے میں ہماری معلومات محدود ہیں اور یوں اردو کے شعری ادب میں مزید وسعتیں پیدا کی جا سکیں گی۔

آخر میں، پاکستان میں آسٹریا کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر فریڈ رش پوش (Friedrich Posch) صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا ہے، جنہوں نے اس انتخاب کی اشاعت میں خصوصی دلچسپی لی اور متعلقہ معلومات کی فراہمی میں تعاون فرمایا۔

محمد اکرام چغتائی

صفحات: 398

مکمل تفصیلات دیکھیں