1
/
کا
1
غیر معمولی | ابنارمل | اشو لال
غیر معمولی | ابنارمل | اشو لال
عام قیمت
Rs.300.00 PKR
عام قیمت
Rs.400.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.300.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔ابنارمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابنارمل اشو لال کے سرائیکی افسانوں/کہانیوں کی پہلی کتاب ہے۔ اشو سرائیکی کے شہرہ آفاق تخلیقی جوہر کے مالک شاعر ہیں جن کی شاعری کے پانچ مجموعے شائع ہو کر شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
اس کتاب میں تیرہ افسانے/کہانیاں شامل ہیں، جو 1992ء سے 2015ء کے درمیان لکھی گئی ہیں۔ لیکن بعض کے واقعات اس سے پہلے کے ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں: باوی، حافظ ڈاڈے دی شادی، مسیت دے لٹھے، پوہ مانہہ دے امب، خان وڈا، شیش نانگ، وتھ متوں ویلا، جنگل کہیڑ اتے جتاما، گنگا بشیرا اتے کملی، بے وطن، سیربین دا بڈھا، مکھن، ابنارمل۔
ان کہانیوں میں لکھاری کے اپنے اردگرد کے علاقے اور لوگوں کی کہانیاں ہیں۔ اس کے اپنے شہر کے کردار بھی ہیں اور بہاول پور چولستان کے بھی۔ ان کو افسانے کہنے کی بجائے کہانیاں کہنا چاہیے جیسا کہ خود مصنف نے کہا ہے، اور یہ ایسی کہانیاں ہیں جن پر گارشیامارکیز کے مطابق یقین کیا جا سکتا ہے اور یہ قول کتاب کے شروع میں درج بھی ہے، جو ہمارے اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔
کچھ کہانیوں کا تعلق تقسیم سے ہے۔ اس تقسیم سے لوگ جس انداز سے گزرے ہیں وہ قاری کے تقسیم کے بارے میں اعتبار کو متزلزل کر دیتا ہے اور دکھی بھی۔ تقسیم کی اذیت کے بعد لوگ پھر ضیاء کے دور، بھٹو کی پھانسی کے عہد سے بھی گزرے ہیں۔ وہ ان عذابوں کا ذکر کر کے پاکستانی لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ ان کو ان دکھوں سے دوسری بار بچنے کا احساس ہو سکے۔ یہ
افسانے کہانیاں ہی رہتے ہیں اور افسانہ نگار کسی نظریاتی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوتا۔
He should like to be a free artist and nothing more لیکن اس کے باوجود فکر اپنی روشنی پھیلاتی نظر آتی ہے۔
۔اور یہی کہانی کا فن ہے کہ وہ چپکے سے قاری کے اندر اترتی ہے۔
کہانیوں میں کردار نگاری کا فن اپنے عروج پر ہے، بلکہ وہ اکثر کہانیوں کا حاصل ہے۔ ان میں شیش نانگ، حافظ ڈاڈے دی شادی، خان وڈا خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ ان
کہانیوں سے اس بات کا اندازہ ہوتا رہتا ہے کہ یہ کس عہد اور کس جگہ کی کہانیاں ہیں؛ ضیاء دور کا عہد، بھٹو کو پھانسی لگنے کا زمانہ وغیرہ۔ اس طرح باوی کا دماغی امراض کا وارڈ اور چولستان میں پنجابی افسر رانا کمال کی تعیناتی جو 'ابنارمل' ہے اور اس بدبخت کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ کتاب کا نام اسی کردار پر ہے۔
اشو جب کسی کہانی کا آغاز کرتے ہیں تو اس کے آغاز یا اس کے نام سے کہانی کے اختتام کا پتہ نہیں چلتا۔ بعض کہانیاں کہانی در کہانی بل کھاتی ہوئی آگے بڑھتی ہیں، جیسے شیش نانگ وغیرہ۔
اشو کی شاعری کی طرح ان کی کہانیاں بھی اپنی انفرادیت کی حامل ہیں۔ ان کا خیال، لغت، املا سب کچھ اشو کے اپنے مزاج اور فکر کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
اسلم رسول پوری
شیئر کریں
