ادب اور جدید ذہن | دیوندر اسر
ادب اور جدید ذہن | دیوندر اسر
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
تعارف
اردو زبان و ادب میں مختلف تحریکات و رجحانات کے زیر اثر مثبت اور منفی تبدیلیاں ہوتی رہیں، جس میں حلقہ اربابِ ذوق، ترقی پسند تحریک، جدیدیت اور مابعد جدیدیت کے اثرات ادب پر زیادہ رہے۔ ان تحریکات و رجحانات نے مختلف ادوار میں قلمکاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا، جس سے متاثر ہوکر ادب تخلیق کیا گیا۔ جدید ذہانت کے حامل تخلیق کاروں نے جدیدیت کا آغاز کرتے ہوئے جدید ادب تخلیق کیا۔ پیشِ نظر اسی ادب کا مطالعہ ہے۔ کتاب کے موضوع سے متعلق مصنف دیویندر اسرار رقمطراز ہیں: "یہ کتاب جدید تہذیب اور اس سے پروردہ نئے ذہن کے دائرے میں ہم عصر ادب کا مطالعہ ہے۔ ظاہر ہے کیلنڈر کی کسی تاریخ سے جدید ذہن کے یومِ پیدائش کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی۔ جدید ذہن سے مراد وہ ذہنی اور سماجی فضا ہے جو دوسری جنگِ عظیم کے دوران اور اس کے بعد پیدا ہوئی اور جس نے ادب اور اقدار کو گہرے بحران میں لا پھینکا ہے۔" مصنف نے جدید ادب سے متعلق مختلف موضوعات پر مبنی مضامین کو یکجا کرتے ہوئے جدیدیت کی تعریف، تشریح اور جدید نظریات کی وضاحت کی ہے۔
شیئر کریں
