1
/
کا
2
اردو نظم کا ساتواں در | محمد انیس رزاق
اردو نظم کا ساتواں در | محمد انیس رزاق
عام قیمت
Rs.400.00 PKR
عام قیمت
Rs.800.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.400.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
ڈاکٹر جواز جعفری کے تخلیقی ہنر سے اردو نظم میں ایک وجدانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ جس سے شاعر کے خیالات کی وسعت کا پھیلاؤ زمان و مکاں کی حدود سے ماورا ہو کر زمانوں تک پھیلتا چلا جاتا ہے۔ ان نظموں کے پس منظر میں ایک متحرک تصویری منظر نامہ رواں ہے جو دراصل انسانی زندگی کا رزمیہ ہے۔ جواز جعفری کے ہاں اپنی بات کو مؤثر اور بھر پور انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت ایک گہرا تاثر اور فکری معنویت پیدا کر دیتی ہے کہ ان کی شاعری کی قرات انسانی حواس پر سحرناک اثرات مرتب کرتی چلی جاتی ہے۔ یہی اعلیٰ شاعری کی وہ خصوصیت ہے جو اسے فرد کی داستاں سے ایک اجتماعی انسانی داستاں بنا کر آفاقی قدروں سے ہمکنار کر دیتی ہے۔ حیرت، استعجاب اور سوال کرنے کی
فطرت، خواب کی تعبیر تلاش کرنے کا عمل، شاعر کے تخلیقی وجود کے پھیلاؤ کولا متناہی بنا دیتا ہے۔ ڈاکٹر جواز جعفری کی شعری کائنات اس بے انت منظرنامے میں ازل سے عہدِ موجود تک کے جانے
کتنے رزمیے انسانی رزم گاہوں میں رزقِ خاک ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے ہاں صدیوں پر پھیلے اس انسانی رزمیہ کا بیان ایک وسیع تر پیش منظر اور پس منظر کے ساتھ ہمیں حیرتوں اور خوابوں کے ایسے جہاں میں لے جاتا ہے جہاں نیستی اور نابودگی ہر سمت پھیلی ہوئی ہے۔ یہ دراصل ایک وسیع تر انسانی رزمیہ کے پس منظر کے اظہاریہ کا پیش منظر ہے۔ ڈاکٹر جواز جعفری کے ہاں صدیوں پر محیط انسانی رزمیہ کا یہ بیان ہمیں تاریخ کی
ان طویل راہداریوں میں لے جاتا ہے جہاں جگہ جگہ انسانی خون بکھرا ہوا ہے اور ان گنت پامال جہانوں سے ہمارا واسطہ پڑتا ہے۔ یہ نظمیں انسانی زندگی اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار معاشرے کا المناک رزمیہ ہیں۔ محمد انیس رزاق مبارکباد کا مستحق ہے کہ وہ جواز جعفری جیسے بڑے نظم گو کی تخلیقی سفر کو ہمارے
لیے آسان کر رہا ہے۔"
ظفر منصور
صفحات
272
اردو نظم کا ساتواں در | محمد انیس رزاق
شیئر کریں

