1
/
کا
1
اردو کی نثری داستانیں | Urdu Ki Nasri Dastanay | گیان چند جین

عام قیمت
Rs.960.00 PKR
عام قیمت
Rs.1,200.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.960.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
کتاب: تعارف
اردو کی نثری داستانیں دراصل گیان چند کا پی ایچ ڈی کا مقالہ تھا جسے انہوں نے بعد میں ترمیم و اضافے کے ساتھ شائع کیا۔ یہ کتاب داستانی ادب کے ارتقا و ترویج کے موضوع پر بہترین کتاب ہے۔ نثری داستان نویسی کی روایت اور اس کی ترقی کے اسباب پر انہوں نے خاص توجہ دی ہے۔ اس کتاب کو تیرہ ابواب پر تقسیم کیا گیا ہے اور عہد بہ عہد داستان گوئی کی تاریخی، سماجی، سیاسی، اقتصادی ترقی و ترویج کو بہت ہی واضح انداز میں بیان کیا ہے۔ پہلا باب عہد قدیم کی قصہ گوئی پر محمول ہے۔ دوسرے باب میں اردو کا قدیم افسانوی ادب بیان کیا گیا ہے۔ پھر داستان کے فروغ و زوال کے اسباب پر بحث کی گئی ہے۔ اس کے بعد دکنی قصہ گوئی پر گفتگو کی گئی ہے۔ پھر شمالی ہند میں داستان نویسی پر بحث کی گئی ہے۔ پھر فورٹ ولیم کالج کی خدمات اور داستانوی ادب پر بات ہے۔ اس کے بعد سنسکرت اور ہندی سے متاثر قصہ گوئی کو موضوعِ سخن بنایا گیا ہے۔ پھر سرور کے عہد کی قصہ گوئی پر بات کی گئی ہے۔ اس کے بعد اردو میں الف لیلوی داستانوں پر بات کی گئی ہے، پھر داستانِ امیر حمزہ پر بات کی گئی ہے۔ اس کے بعد بوستانِ خیال پر گفتگو ہے اور آخر میں اردو ادب میں داستان کے مقام و مرتبے کو موضوعِ سخن بنایا گیا ہے۔ کتاب داستان گوئی اور قصہ گوئی کے موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے۔

شیئر کریں