مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

اردو کے ضرب المثل اشعار

اردو کے ضرب المثل اشعار

عام قیمت Rs.1,000.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.1,000.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
ساڑھے آٹھ سو سے زیادہ ضرب المثل مصرعوں کے اصل اشعار اور شعرا کی تفصیلات ، تفصیلی اشاریے کے ساتھ
"اردو کے ضرب المثل اشعار ، تحقیق کی روشنی میں " ( ترمیم و اضافہ شدہ ایڈیشن کے ساتھ )
ترتیب و تالیف | محمد شمس الحق
ترتیب و تہذیب | رفیق احمد نقش
صفحات | 437
ادب و شعر سے دل چسپی رکھنے والے ہر شخص اور ہر کتب خانے کی ضرورت۔۔۔
زیر نظر کتاب مستند حوالے کے طور پر کام آ سکتی ہے ، کیوں کہ اس میں اشعار بڑی چھان پھٹک کے بعد شعرا کے کلیات ، دواوین ، تذکروں ، تاریخِ ادب کی مستند کتابوں اور تحقیقی مضامین سے لیے گئے ہیں۔ حتی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ دورِ قدیم سے دورِ جدید تک کے تمام ضرب المثل اشعار اس کتاب میں آ جائیں۔
غالب کا ضرب المثل شعر ہے:
ہم کو معلوم ہے جنّت کی حقیقت، لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
اکثر ادیب، شاعر، نقاد اور دانش ور مصرعِ ثانی میں "دل کے بہلانے کو" پڑھتے ہیں۔ غالب نے "دل کے خوش رکھنے کو" کہا ہے۔ دیوانِ غالب کے کسی بھی نسخے میں "دل کے بہلانے کو" نہیں چھپا۔۔
قربان علی سالک کا زباں زدِ عام شعر ہے:
تنگ دستی اگر نہ ہو سالک
تن درستی ہزار نعمت ہے
سالک غالب کے شاگرد تھے۔ سالک کو عوام الناس کم جانتے ہیں۔ چناں چہ اپنی لا علمی کے باعث اکثر اصحاب مصرعِ اولیٰ میں سالک کی جگہ غالب پڑھتے ہیں۔۔۔
(صفحہ نمبر 14 ، 15 )
مکمل تفصیلات دیکھیں